واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پنڈی حملے کے بعد فوجی افسران کی سکیورٹی کیلئے غیرمعمولی اقدامات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 02:32 AM   #1
پنڈی حملے کے بعد فوجی افسران کی سکیورٹی کیلئے غیرمعمولی اقدامات
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 26-02-08, 02:32 AM

پنڈی حملے کے بعد فوجی افسران کی سکیورٹی کیلئے غیرمعمولی اقدامات
راولپنڈی (مظہرطفیل) راولپنڈی میں مال روڈ پر خودکش حملے میں لیفٹیننٹ جنرل سرجن مشتاق کی شہادت کے بعد پاک فوج نے مسلح افواج کے افسران کی سکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ایک سینئر افسر نے ”دی نیوز“ کو بتایا کہ سکیورٹی کیلئے بعض غیرمعمولی اقدامات کئے گئے ہیں اور مسلح افواج کے ملازمین کو ان اقدامات پر فوری عملدرآمد کیلئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدامات پہلے سے موجود مسلح افواج کے سکیورٹی پلان کا ہی حصہ ہیں اور اس وقت صرف اس منصوبے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دیگر فوجی ذرائع کے مطابق تمام میسوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہاں سویلین کا داخلہ سختی سے بند کر دیا گیا ہے۔ پنڈی حملے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ دہشتگرد پاک فوج کے اہلکاروں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہے ہیں۔ آرمی کے علاقوں کے علاوہ نیوی، ایئرفورس کے رہائشی کوارٹرز اور دکانوں میں بھی سویلینز کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا جبکہ اندر اور باہر آنے والے راستوں پر شناخت کے بغیر کسی بھی شخص یا گاڑی کو ان علاقوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دریں اثناء فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی ہے کہ خودکش حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر کام ابھی جاری ہے جس میں ڈی این اے اور چہرے کی سرجری کا سہارا بھی لیا جا رہا ہے۔ ابھی تک صرف ایک ہی سراغ ملا ہے کہ خودکش حملہ آور گوری رنگت کا تقریباً 20سالہ نوجوان تھا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 337
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, مکمل, خودکش, خودکش حملہ, شناخت, شخص, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی شہری کو کچلنے والا امریکی ڈرائیور امریکا فرار ہوگیا، امریکی ٹی وی گلاب خان خبریں 2 20-02-11 01:33 PM
ریمنڈ فلوریڈا میںسکیورٹی کمپنی چلاتا ہے: امریکی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 02-02-11 03:38 AM
پیپلزپارٹی مرکز اور سندھ میں ایم کیوایم کے بغیر حکومت برقرار رکھ سکتی ہے گلاب خان خبریں 2 26-08-10 02:54 PM
جیو ٹی وی پر ایم کیوایم قبضہ شاہد جمیل حفیظ خبریں 11 03-07-10 09:49 PM
سعودی عرب ،جج نے غیر اخلاقی ٹی وی چینلز کے مالکان کو قابل قتل قرار دیدیا ابن جلال خبریں 14 16-09-08 08:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger