22-09-10, 11:28 AM
|
#2
|
|
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پورا پاکستان الطاف کی مٹھی میں الطاف اور انکے چیلے انگریز اور ھنود کی مٹھی مین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پاکستانی
پورا پاکستان الطاف حسین کی مٹھی میں ہے، ایم کیو ایم:
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ۔13ستمبر۔2007ء) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) نے دعوی کیا ہے کہ پورا پاکستان الطاف حسین کی مٹھی میں ہے۔ ایم کیو ایم کے بغیر نہ اسمبلیاں چل سکتی ہیں نہ سینٹ اور نہ ہی کوئی اور ادارہ اگر الطاف حسین چاہیں تو آج ہی سب کچھ ختم کر دیں۔ ایم کیو ایم ہر حکومت کی مجبوری اور ضرورت کے ساتھ عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔12 مئی کاسانحہ پٹھان اور مہاجر کو لڑانے کی سازش تھی اگر ایم کیو ایم اس سازش کو روکنے کے لیے آگے نہ آتی تو کراچی میں ہزاروں لاشیں گرتی ۔ ( ن ) لیگ سمیت بعض اپوزیشن جماعتوں نے نواز شریف کو دھوکے سے پاکستان بلوا کر ان کی جلا وطنی پر نئی مہر ثبت کر دی ہے ۔98 فیصد غریب عوام کو حق حکمرانی دلانے کے فارمولے کے تحت ایم کیو ایم سندھ کے بعد پنجاب سمیت پورے ملک میں واضح کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء ، بابر غوری ، اقبال محمد علی اور ڈاکٹر عبد القادر خانزادہ کے علاوہ سابق صوبائی وزیر و ایم کیو ایم کے آرگنائزر امان اللہ خان سمیت دیگر قائدین نے النور کالونی میں عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے کہاہے کہ سیاسی ملاؤں نے پہلے پاکستان بنانے کی مخالفت کی لیکن جب پاکستان بن گیا تو اس کے ٹھیکیدار بننے کی کوشش کی۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے بھی ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا۔ ماضی میں امریکا سے دوستی کرنے والے آج امریکا کو کافر اورحکومت کو امریکی ایجنٹ قرار دے رہے ہیں ۔ موجودہ مفاد پرست سیاسی قیادت نواز شریف کو دھوکے سے وطن بلا کر اسکی جلا وطنی پر نئی مہر ثبت کی حالانکہ یہ لیڈر شپ خود فون کر کے پجارو میں بیٹھ کر گرفتاریاں دیکر فوٹو سیشن کرواتی رہی ۔ کوئی عام آدمی نواز شریف کے لیے سڑکوں پر نہ آیا ۔ اب عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ قیادت کے کردار سے آگاہ ہیں ۔ جنرل مشرف اور شوکت عزیز پر آج تک کوئی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی ماضی میں عوام کو روٹی کپڑااور مکان کے نام پر دھوکا دیاگیا ۔ حکومت عوام کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے ۔ ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہونے کے ناطے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اگرچہ مہنگائی غربت ، بے روزگاری پر پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا لیکن موجودہ دور میں کوئی لوٹ مار بھی نہیں کی گئی ۔ عوام پاکستان کی ترقی و سالمیت کے لیے نکل آئیں ۔عوام کو بہکاوے سے نکلنا ہو گا۔ ہمیں ملک سے مایوس اور پریشانیوں کے خاتمے کے لیے متوسط طبقے کو یکجا کرنا ہو گا اور الطاف حسین کے فارمولے کے تحت محبت اور امن کا پیغام عام کرناہوگا ۔ عوام کسی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں اور مل کر آئندہ انتخابات کی تیاری کریں ۔ راولپنڈی سے با صلاحیت اور متوسط قیادت کو آگے لایاجائے گا۔ ایم کیو ایم پنجاب میں بھی واضح اکثریت حاصل کرے گی۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ اقبال محمد علی خان نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ صحیح معنوں میں قومی جماعت اور تحریک ہے جس میں کوئی زبردستی نہیں البتہ ایم کیو ایم پھولوں کا گلدستہ یا سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا بستر ہے ۔ جس میں مفادات کی کوئی جنگ نہیں ۔ وفاداریاں تبدیل کرنے کا کوئی کلچر نہیں ۔ ایم کیو ایم کو دہشت گرد قرار دینے والے جان لیں کہ یہ کہانی اب پرانی ہو چکی ہے ۔ 12 مئی کے سانحہ کو غلط رنگ دیاگیا ۔اندرونی کہانی کچھ اور ہے ۔ ہمارے اوپر دہشت گردی کے الزام 1987 ء سے چلے آ رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم کی لڑائی کی بنیاد صرف یہ ہے کہ الطاف حسین 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے کا صفایا کر کے 98 فیصد غریب عوام کو حق حکمرانی دیناچاہتا ہے اور ہم آئندہ انتخابات میں اپنے قائد کے اس فارمولے کوایک بار پھر سچ ثابت کر دیں گے ۔ عوامی حقوق کی بحالی کیلئے ہمیں دہشت گرد بننا قبول ہے ۔ پورا ملکی میڈیا یکطرفہ ریل چلا کر بیٹھ گیا ہے ۔ لیکن وہ فلمیں کوئی نہیں دیکھتا جوہمارے پاس ہیں ۔ عوام دو طرفہ فلمیں دیکھ کر خود انصاف کریں 12 مئی کا سانحہ مہاجر اور پٹھان کو لڑانے کی سازش تھی ۔ ایم کیو ایم نے اس سازش کا مقابلہ کر کے اس گھناؤنے منصوبے کو روکا ورنہ کراچی میں سینکڑوں لاشیں گر جاتی ۔ ایم کیو ایم کی مخالفت کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بعض عناصر بلدیاتی نظام کو ختم کرناچاہتے ہیں حالانکہ بلدیاتی نظام نے ملک میں تعمیر و ترقی کی تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر چاروں صوبوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے جھوٹ اور غلط بیانی کے ذریعے عوام کو ایک بار پھر دھوکا دیا۔ ایم کیو ایم حقیقت پسندی کی سیاست کرتی ہے۔ ہمارا دعوی ہے کہ کوئی حکومت یاجماعت ہمارے ایک وزیر یا رکن اسمبلی کو کیا ایک کارکن کو توڑ کر دکھا دے ۔ اب وقت آ گیاہے کہ سندھ کے بعد ایم کیو ایم پنجاب سمیت پورے ملک میں نظر آئے گی ۔وزیر مملکت برائے مذہبی امور عبد القادر خانزادہ نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قیام کا مقصد ملک کے 98 فیصد غریب عوام کو حق حکمرانی دینا تھا ۔ پاکستان کی بقا ، عوامی ترقی اور خوشحالی کے لیے قائد تحریک الطاف حسین کے فارمولے پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ایم کیو ایم کی 30 سالہ جدوجہد میں ہمارے 15 ہزار کارکنان جان کی بازی ہار چکے لیکن ان قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ پورے پاکستان کی جان الطاف حسین کی مٹھی میں ہے۔ آج ایم کیو ایم کے بغیر نہ اسمبلیاں چل سکتی ہیں نہ سینٹ چل سکتاہے اور نہ ہی دیگر قومی ادارے چل سکتے ہیں ۔ الطاف حسین چاہیں تو ایک دم سارا کچھ ختم کر دیں۔ آج ایم کیو ایم ہر حکومت کی مجبوری اور ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان کی سالمیت اور عوامی حقوق کی بحالی کیلئے پوری قوم کو اپنا حصہ ڈالنا اور کردار ادا کرنا ہوگا ۔ الطاف حسین اورایم کیو ایم کے فلسفے و پیغام کو پورے پنجاب میں عام کرنے کیلئے عوام نکل آئیں ۔
|
کراچی مین تو الطاف کا فلسلفہ ہر روز لاشوں کی صورت مین عام ہو رہاہے ، اور کبھی رضاحیدر تو کبھی عمران فاروق کی صورت میں بھی عام ہو رہاہے ، پنجاب والوں کو شاید اس طرح کے فلسفوں کی ضرورت نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|