|
پولنگ کے موقع پر سندھ کی پرائیویٹ سیکورٹی گارڈزکی تعیناتی کی درخواست مسترد

04-12-07, 10:00 AM
اسلام آباد (جنگ بیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ پولنگ کے موقع پر اسلحہ کے بغیر پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز تعینات کرنے کی اجازت دی جائے،الیکشن کمیشن نے کہاکہ عام انتخابات 2007-08ء میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کیلئے الیکشن کمیشن کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کے” پولنگ ڈے “کے موضوع کے تحت شق 4 (3) سے یہ تجویز موافقت نہیں رکھتی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی سیکرٹری کے ذریعے آنے والی سندھ حکومت کی درخواست پرغور کیاگیا ۔ سندھ حکومت نے اجازت مانگی تھی کہ پرامن فضاء میں پولنگ اور انتخاب سے متعلقہ ڈیوٹی کیلئے پولیس کے ساتھ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز کی خدمات لینے دی جائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہاکہ سندھ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کی کمی کی بناء پر درخواست کی تھی تاکہ انتخابات کے دوران پولنگ کے عمل کو احسن انداز سے سرانجام دینے کیلئے 2002 ء کے انتخابات کی طرح پرائیویٹ گارڈز حاصل کرلیے جائیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں غور کے بعد اس تجویز کو قبول نہیں کیا اور قراردیا کہ الیکشن کمیشن نے سابقہ عام انتخابات میں ایسے کسی انتظام کی نہ تو منظوری دی تھی اور نہ ایسا کوئی انتظام الیکشن کمیشن کے نوٹس میں ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|