|
پولیس ملازمین کو نکیل

29-05-10, 07:57 PM
تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے پولیس ملازمین کی لگامیں کھینچنے کےلئے اور کرپٹ ملازمین کا احتساب ۔نجی ٹارچرسیل میں تشدد۔رشوت کا بازار گرم کرنے والے ملازمیں کو قانوں میں سقم رہنے کی وجہ سے بچ جاتے تھے اور ان کے خلاف مقدمات تک درج ہوتے مگر ان کو سزا نہیں ملتی تھی مگر پنجاب حکومت نے پولیس افسران کو اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اختیار دینے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔ جس کے تحت ڈی پی او کو کرپٹ اہلکاروں کی گرفتاری کا اختیار حاصل ہوگا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ خاں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو ایف آئی آر۔ایس ایچ اوز کا عرصہ تعیناتی۔ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن ۔سیٹزن پولیس لائز کمیٹی۔تبدیلی تفتیش ۔پولیس اہلکاروں کی ترقی کےلئے کیرئیرپلاننگ اور پولیس افسران کو اینٹی کرپشن قوانین کے تحت بااختیار بنانے سمیت دےگر امور کا جائزہ لے کر سفارشات دے گی ۔تھانہ کلچر میں تبدیلی اورپولیس کی کارکردگی بہتربنانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ غریب کی داد رسی اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کےلئے تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی ناگزیر ہے ۔یہ تب ممکن ہے جب ڈی ایس پی ۔ایس ایچ او ۔تھانہ کا محررکو احتساب کاڈرہو۔تھانوں کوظلم وزیادتی اورعام آدمی کےلئے خوف کی علامت کی بجائے امن و فراہمی کاذریعہ بنانا ہوگا۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|