|
پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی دو گاڑیاں روک لیں

12-12-09, 10:30 PM
لاہور میں آج پھر امریکی قونصلیٹ کی دو گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا گیا ۔ایک گاڑی کو چیک کئے بغیر جبکہ دوسری گاڑی کو تلاشی کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ دونوں گاڑیوں پر فرضی نمبر پلیٹس آویزاں تھیں۔امریکی قونصلیٹ کی پہلی گاڑی کو پولیس اہلکاروں نے شملہ پہاڑی کے قریب ناکے پر روکا جس میں سوار افراد نے تلاشی دینے سے انکار کیا ۔پولیس اہلکاروں نے بعد میں سفارتخانے کا اسکواڈ پہنچنے پر گاڑی کو جانے کی اجازت دیدی ۔دوسری گاڑی روکنے کا واقعہ شیرپاؤ پل کے قریب پیش آیاجہاں پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر کراچی نمبر کی غیر ملکی گاڑی کو روک کر تلاشی کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔چیک کرنے کے بعداس گاڑی کو بھی جانے کی اجازت مل گئی۔شملہ پہاڑی کے قریب غیر ملکی گاڑی کوروکنے والے پولیس اہلکارکاکہناتھا کہ غیر ملکیوں نے تلاشی نہیں دی۔
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔
|
محمدعمر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,785
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,587 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|