|
پولیس نے ہنگاموں کے دوران مداخلت نہ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، زاہد رانا

05-01-08, 10:17 AM
پولیس نے ہنگاموں کے دوران مداخلت نہ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، زاہد رانا
کراچی (پ ر) کرائم کنٹرول کمیٹی کراچی کے چیئرمین اور جسٹس آف پیس حاجی زاہد محمود رانا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں ہنگامہ آرائی کی آڑ میں جو لوٹ مار ہوتی ہے اس وقت اگر پولیس مداخلت کرتی تو درجنوں لوٹ مار اور ہنگامہ آرائی کرنے والے پولیس کے ہاتھوں مارے جاتے لہٰذا پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہنگاموں کے پہلے دو دن مداخلت نہ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا کیونکہ بلا شبہ پولیس اور لیٹروں کے آمنے سامنے آنے سے فائرنگ کا ہونا لازمی تھا اور اگر ایسا ہوتا تو وہ لوگ جو آج یہ کہہ رہے ہیں کہ پولیس نے شہریوں کو تحفظ نہیں دیا ان ہی لوگوں نے شرپسندوں کی ہلاکتوں پر انہیں مظلوم اور پارٹی ورکر قرار دیکر حکومت اور پولیس کے خلاف واویلا کر کے وبال جان بن جانا تھا۔ زاہد رانا نے ان پولیس افسران کی تعریف کی جو اپنی فرضی شناسی جرأت اور دیانتداری کی وجہ سے ہنگاموں میں لوٹا ہوا مال لیٹروں سے برآمد کر کے انہیں گرفتار کر رہے ہیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|