واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پولیس کو مولوی کی تلاش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-11, 03:08 PM   #1
پولیس کو مولوی کی تلاش
عدنان دانی عدنان دانی آف لائن ہے 09-01-11, 03:08 PM

گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس کو اب اس مولوی کی تلاش ہے جس نے مبینہ طور پر ممتاز قادری کو اشتعال دلایا تھا اور اس کام کے لیے اکسایا تھا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ممتاز قادری نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک مولوی نے یہ قتل کرنے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ممتاز قاردی نے اکتیس دسمبر کو راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کی تھی جہاں اس مولوی نے توہینِ رسالت کے موضوع پر خطاب کیا تھا۔

اس خطاب سے متاثر ہو کر ممتاز قادری نے اس مولوی سے ملاقات کی جس میں توہینِ رسالت کے مرتکب افراد کو قتل کرنے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ اسی ملاقات میں مولوی نے ممتاز کی اس قتل کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

پولیس حکام کے مطابق اس مولوی کے بارے میں معلومات حاصل کر لی گئی ہیں اور اس کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
اکستانی ذرائع ابلاغ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے ایلیٹ فورس سے تعلق رکھنے والے ممتاز قادری کے ایک اور دوست کو بھی گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص وزیراعظم کے سکیورٹی سکواڈ کا حصہ تھا اور ممتاز اس سے توہینِ رسالت کے معاملے پر بحث کیا کرتا تھا۔

اس سے قبل گورنر پنجاب قتل کے حقائق جاننے کے لیے پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی ناصر خان درانی کی سربراہی میں قائم کی جانے والی تین رکنی کمیٹی نے راولپنڈی پولیس کے چیف سکیورٹی افسر خالد ستی اوراعجاز یوسف سے تفتیش کی تھی۔

اِن پولیس اہلکاروں پر الزام ہے کہ اُنہوں نے ہدایت کے باوجود حکومتی عہدوں پر فائز اہم شخصیات کی سکیورٹی پر تعینات ایلیٹ فورس کے جوانوں کے کوائف کی جانچ پڑتال نہیں کی تھی۔ اِن پولیس افسران کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اُن کے گھر کے باہر پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

مذکورہ ٹیم نےگورنر پنجاب کے قتل کے بارے میں وزیرِاعلی پنجاب کو جو عبوری رپورٹ دی تھی اُس میں اِس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ سلمان تاثیر کا وقوعہ کے روز سکیورٹی کے بغیر نکلنا درست نہیں تھا۔

نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق کمیٹی کے سربراہ ناصر خان درانی سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے اس حوالے سے کچھ بتانے سےگُریز کیا۔
راولپنڈی پولیس کی سکیورٹی برانچ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ سپیشل برانچ یا کسی اور خفیہ ادارے کی جانب سے ایسا کوئی خط تحریر نہیں کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہو ممتاز قادری کو اہم شخصیات کی سکیورٹی کی ڈیوٹی ادا کرنے والے سکواڈ میں شامل نہ کیا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ایلیٹ فورس میں شامل کسی بھی اہلکار کے کردار سے متعلق کوئی شک ہو تو اُسے فوری طور پر ایلیٹ فورس سے نکال دیا جاتا ہے اور اُس کے خلاف تحقیقات شروع ہوجاتی ہیں۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے ممتاز قادری کے خلاف محکمانہ کارروائی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 287
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-01-11), فاروق سرورخان (09-01-11), ناصحی (09-01-11)
پرانا 09-01-11, 03:52 PM   #2
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,991
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

why-me.jpg
--------------------------------------
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
ناصحی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-01-11, 03:59 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,237
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال میں یہی ہے وہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
pakistan, فوری, گھر, گئی, پولیس, وزیراعظم, قادری, نام, ملک, مطابق, الزام, اردو, تلاش, تحریر, حصہ, خلاف, خان, دوست, شہر, شہزاد, شخص, شروع, طور, علاقے, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کرکٹ ورلڈ کپ‘ راولپنڈی اسلام آباد میں بکیز سرگرم‘ پولیس خاموش گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:12 AM
پولیس افسرکی جگہ مولوی جاویداسد خبریں 16 18-08-10 11:43 PM
برطانوی حکومت :پولیس :دہشت گردی:قانون منظور Real_Light خبریں 0 12-06-08 02:01 PM
نوید قمر چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر،طارق کھوسہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعین عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:18 AM
شعیب سڈل آئی جی پولیس سندھ ،طارق لودھی ڈی جی آئی بی ہو نگے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger