|
پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ ، مسروقہ موٹرسائیکلیں بر

14-04-08, 10:22 AM
پولیس کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ ، مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور 8 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایس ایچ او شریف آباد سید محمد رضا اور اے ایس آئی ندیم سلیمان پر مشتمل ٹیم نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 5 ملزمان عصمت، اظہر، شرافت، اسد اور عبدالرزاق کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 7 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اکرام الدین راجپوت اور ان کی ٹیم نے سیکٹر 5-d میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکوؤں انیس سعید، سلمان اور عثمان کو ڈکیتی کی واردات کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ماؤزر، ایک ٹی ٹی پستول، 5 گولیاں، 20 ہزار روپے نقد اور بغیر نمبر پلیٹ کی ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|