|
پٹرولیم نرخ یکم مارچ سے بڑھانے کا فیصلہ 7 روپے لیٹر اضافے کا امکان

25-02-11, 04:23 AM
اسلام آباد (اظہر سید:خبر نگار خصوصی) آئی ایم ایف پروگرام اور ملکی معیشت کی بحالی کے حوالہ سے حکومت بند گلی میں داخل ہوگئی ہے۔ حکومت کو وزیراعظم کے دورہ کویت اور صدر کے جاپان اور چین کے دورہ سے مالی معاونت کے حوالہ سے جو امیدیں تھیں وہ 100 فیصد پوری نہیں ہوئی ہیں جبکہ یہاں نواز شریف کے 10 نکاتی ایجنڈہ پر 100 فیصد عملدرآمد بھی حکومت کیلئے ممکن نہیں رہا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جماعتوں کی مخالفت کے باوجود یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تاہم اس کی شرح کا تعین نہیں کیا گیا۔ وزارت پٹرولیم گزشتہ چار ماہ کے خسارہ کو پورا کرنے کیلئے صرف پٹرول کی قیمت میں 13 روپیہ فی لیٹر اضافہ کی خواہاں ہے تاہم اس کی قیمت میں 6 سے 7 روپیہ فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفت کی وجہ سے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ آئی ایم ایف حکام بھی حکومت کو شرائط میں کوئی ریلیف دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بعض دوست ممالک سے مالی معاونت کی کوشش کررہی ہے تاہم ابھی تک تسلی بخش ردعمل نہیں مل سکا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|