واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ چھ دن بعد فیصلہ واپس کیا میچ فکس تھا؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-11, 05:36 AM   #1
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ چھ دن بعد فیصلہ واپس کیا میچ فکس تھا؟
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 07-01-11, 05:36 AM

حکومت نے سیاسی دباﺅ سے نکلنے کے لئے عوام کو کچھ دیا بھی نہیں اور سرخرو بھی ہو گئی
اسلام آباد (فاروق اقدس+نامہ نگار خصوصی) حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور محض 6دن بعد وزیراعظم کی طرف سے ان قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا فیصلہ۔ کیا حکومت اور اتحادی جماعتوں کے مابین پیشگی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے؟ وزیراعظم جو ان دنوں مختلف حوالوں سے شدید دباﺅ میں ہیں کیا اس سیاسی دباﺅ سے نکلنے اور عوامی توجہ تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان یہ میچ فکس تھا یہ تبصرے تجزیئے اور قیاس آرائیاں جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے فیصلے کو واپس لینے کے بعدسننے میں آئے۔ بعض ارکان اس صورتحال پر تشویش کے انداز میں حیرت کا اظہار کررہے تھے کہ حکومت نے اس سیاسی دباﺅ سے نکلنے کیلئے عوام کو کچھ دیا بھی نہیں اور بظاہر عوام کے سامنے سرخرو بھی ہو گئی۔ پھر پٹرول اور پٹرولیم کی مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے واضح کیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ فیصلہ بین الاقوامی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک خودمختار ملکی ادارہ اوگرا کرتا ہے جس پر وزیراعظم کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہوتا لیکن اب پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ خود وزیراعظم نے ہی کیا ہے وزیراعظم جو جمعرات کو سپریم کورٹ میں زیر سماعت حج سکینڈل کے حوالے سے تمام دن میڈیا میں زیر بحث رہے لیکن پٹرول کی قیمتوں میں کئے جانے والے اضافے کے فیصلے کو واپس لئے جانے کے بعد یقینا وہ بھی کافی حد تک نفسیاتی سطح پر ہی سہی لیکن دباﺅ سے ضرور نکلے ہونگے۔ بعض واقعات حال اس سیاسی صورتحال کا کریڈٹ ابھی تک حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کو دے رہے ہیں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 187
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (07-01-11)
پرانا 07-01-11, 03:12 PM   #2
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,348
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اچھا فیصلہ ہے حکومت کا ۔۔۔۔!!
لیکن محض روٹھوں ہوؤں کے منانے کے لیے نہ کیا گیا ہو یہ فیصلہ ۔۔ کیونکہ ان کا ایک مطالبہ یہ بھی تھا ۔۔۔
آج ملاقات کے لیے پہنچے ہیں گیلانی صاحب نائن زیرو ۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 08-01-11, 03:09 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,271
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اچھا فیصلہ ہے حکومت کا ۔۔۔۔!!
لیکن محض روٹھوں ہوؤں کے منانے کے لیے نہ کیا گیا ہو یہ فیصلہ ۔۔ کیونکہ ان کا ایک مطالبہ یہ بھی تھا ۔۔۔
آج ملاقات کے لیے پہنچے ہیں گیلانی صاحب نائن زیرو ۔۔۔
گیلانی صاحب کے قدم کامیابی نے چوم لئے، اور خوب گلاب کی پتیاں برسائیں ان پر
نامعلوم کیسے اتنے دن گزارے ہم نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ظالمو اتنی دیر کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فیصلہ, ہوتا, کوئی, کورٹ, گئی, واقعات, وزیراعظم, نظر, میڈیا, ملکی, انداز, اثر, اضافہ, توجہ, جانے, خان, خصوصی, دے, سپریم, سامنے, شدید, عوام, عوامی, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس گلاب خان خبریں 2 08-01-11 03:16 AM
کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ALI-OAD خبریں 1 31-10-10 03:28 PM
بھارت میں پٹرولم کی قیمتوں پر پہیہ جام ہڑتال جاویداسد خبریں 0 06-07-10 07:30 PM
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ھارون اعظم خبریں 3 01-02-10 08:33 AM
پندرہ مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان champion_pakistani خبریں 0 14-05-08 10:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger