واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پھلدار درختوں کے معدوم ہونے کا خطرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-05-09, 12:08 AM   #1
پھلدار درختوں کے معدوم ہونے کا خطرہ
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 14-05-09, 12:08 AM

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ ان جنگلی پھلدار درختوں کے صفحۂ ہستی سے مٹ جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جنہیں عام پھلدار درختوں کے آباءواجداد میں شمار کیا جاتا ہے۔.

محققین نے خطرے کا شکار ایسے درختوں کی ایک فہرست بھی شائع کی ہے جو وسطی ایشیا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ اس فہرست میں کرغزستان، قزاقستان، ترکمانستان اور تاجکستان میں موجود درختوں کی چوالیس ایسی اقسام کی نشاندہی کی گئی ہے جن پر معدوم ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کی خیراتی تنظیم فانا اینڈ فلورا انٹرنیشنل کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کو سہنے کی طاقت رکھنے والے اور بیماریوں سے اپنا بچاؤ کرنے والے یہ درخت مستقبل میں انسان کی خوراک کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن گزشتہ پچاس برس کے دوران ان درختوں پر مشتمل نوے فیصد جنگلات کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق انسانی ترقی اور وسائل کا ضرورت سے زیادہ استعمال وہ بڑے خطرات ہیں جو ان جنگلات کو لاحق ہیں جن میں سیب، آڑو، چیری، خوبانی اور اخروٹ سمیت تین سو دیگر جنگلی پھلوں اور میوہ جات کے درخت موجود ہیں۔

محققین کی ٹیم کی سربراہ انتونیا ایسٹ وڈ کے مطابق وسطی ایشیا کا یہ علاقہ ’عالمی تنوع کی انوکھی مثال ہے‘۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درختوں کی بہت سی اقسام ایسی ہیں جو صرف یہیں پائی جاتی ہیں۔ انتونیا کے مطابق ’ یہ پہاڑی اور خشک علاقے ہیں اس لیے یہاں موجود اقسام میں سردی اور خشک سالی برداشت کرنے کا مادہ زیادہ ہے‘۔ خیال رہے کہ قزاقستان اور کرغزستان کو سرخ اور سنہرے سیبوں کا گھر سمجھا جاتا ہے۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,319
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
wajee (15-05-09), ام غزل (14-05-09)
پرانا 14-05-09, 06:30 AM   #2
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,500
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم اگر اسی طرح جنگلوں‌کو کاٹتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب پھل تو کیا تازہ ہوا کو بھی ہم ترس جائیں گے ،
فکر انگیز تحریر ہے ۔
شکریہ بھائی ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-05-09, 04:43 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زبردست جناب عمدہ معلومات
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-05-09, 08:53 PM   #4
Banned
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 318
کمائي: 2,179
شکریہ: 72
117 مراسلہ میں 273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن اس کے لیے ایک عام انسان کیا کردار ادا کر سکتا ہے
نوائے ادب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
انسان, بھائی, تحریر, ترکمانستان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پھلوں اور سبزیوں کے زیادہ استعمال سے رشتوں میں پرانی محبت لوٹائی جاسکتی ہے۔ تحقیق گلاب خان شعبہ طب 0 19-02-11 03:06 AM
قطر کے صحرائوں میں آم کے درختوں نے پھل دینا شروع کر دیا وجدان خبریں 1 13-10-10 05:16 PM
حجاج کیلئے عمارتوں کے حصول میں اربوں روپے کے گھپلے ہوئے، پارلیمانی کمیٹی گلاب خان خبریں 0 03-09-10 03:27 AM
پانچ پھل Wahid Mahmood قہقہے ہی قہقے 0 13-01-10 05:00 PM
::::::: عید اور نعمتوں کا شکر ::::::: اللہ کی نعمتوں پر شکر اس طرح تو نہیں کیا جاتا ::::::: عادل سہیل اسلام اور معاشرہ 1 15-09-09 11:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger