واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پھول نگر: تین عورتیں سربازار برہنہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-09-09, 10:45 AM   #1
پھول نگر: تین عورتیں سربازار برہنہ
فاروق سرورخان فاروق سرورخان آف لائن ہے 28-09-09, 10:45 AM

بی بی سی کا یہ لنک دیکھئے
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮پھولنگر: تین عورتیں سربازار برہنہ‬

پھول نگر: تین عورتیں سربازار برہنہ
علی سلمان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، لاہور


لاہور کے نواحی علاقے پھول نگر میں مقامی دیہاتیوں نے تین خواتین پر جسم فروشی کاالزام لگا کر سزا کے طور پرانہیں سرعام برہنہ کیا اور ان کی پٹائی کی۔

مقامی پولیس نے بھی الٹا خواتین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جسم فروشی اور اس کا دھندا کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تھانہ پھولنگر کے ڈیوٹی افسر شوکت نے بتایا کہ تینوں خواتین اب تھانے کی حوالات میں موجود ہیں اور انہیں تھانے لانے سے پہلے دوسرے ملبوسات فراہم کردیئےگئے تھے۔

واضح رہے کہ تعزیرات پاکستان کے تحت کسی بھی خاتون کو سرعام برہنہ کرنے کی سزا موت ہے۔

لاہور سے کوئی ساٹھ کلومیٹر دورگاؤں جمبر کلاں کے ایک رہائشی محمد بوٹا نے ٹیلی فون پر بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس وقت موجود تھے جب ان میں سے دو خواتین کو ملتان روڈ پر لا کر ان کے کپڑے پھاڑے گئے اور ان کے اعترافی بیانات کی ویڈیو فلم بنائی گئی۔

ان دونوں عورتیں کو گاؤں کی ایک خاتون شہناز عرف سراجو کے گھر سے محلہ داروں نے پکڑا تھا۔شہناز عرف سراجو پر اس کے محلے داروں نے جسم فروشی کرنےاور اپنےگھر میں عصمت فروشی کا اڈہ چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ جب سینکڑوں مشتعل افراد نے اس کے گھر پر حملہ کیا تو وہ خود تو موجود نہیں تھی البتہ دو عورتیں مشتعل لوگوں کے ہتھے چڑھ گئیں۔

محمد بوٹا نے بتایا کہ مشتعل حملہ آوروں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور فریج ٹی وی سمیت گھر کا تمام سامان لوٹ لیا۔ پکڑی جانے عورتوں کو مارتےپیٹتے ہوئے پورے دیہات سے گذارا گیا اور پھر مرکزی شاہراہ ملتان روڈ (جی ٹی روڈ) پر لاکر ان کے کپڑے پھاڑے گئے۔

شہناز عرف سراجو کچھ دیر میں پہنچی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔حملہ آوروں کی قیادت مقامی مذہبی شخصیت نے کی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر عورتوں کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔

پولیس چوکی جمبر کے انچارج سب انسپکٹر بشیر کے استغاثہ پر تینوں عورتوں کے خلاف تو جسم فروشی اور قحبہ خانہ چلانے کا مقدمہ درج کرلیاگیا لیکن پولیس نے ان کے گھر پر حملہ کرنے اور انہیں سرعام برہنہ کرنے والوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

فاروق سرورخان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,631
شکریہ: 7,140
2,969 مراسلہ میں 8,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 432
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (09-11-09), منتظمین (28-09-09), حیدر (28-09-09)
پرانا 28-09-09, 10:55 AM   #2
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,202
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ رحم کرے ہمارے حالا ت پر
اب ایسے واقعات پر انسان کو اپنے آپ سے گھن آنے لگتی ہے۔
ہم کیسے بے حس ، اور جاہل معاشرے میں رہ رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (28-09-09), حیدر (28-09-09)
جواب

Tags
lahore, pakistan, کلومیٹر, پھول, پولیس, ڈاٹ, واقعات, موقع, موت, اللہ, انسان, اردو, جاہل, خواتین, خلاف, عورتیں, عورتوں, علاقے, عائد, عرف, عصمت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عورتیں مردوں سے تین گنا زیادہ بولتی ہیں: نئی تحقیق ام غزل عورت کہانی 35 24-05-11 11:16 AM
چینی خواتین کو توڑ پھوڑ کی اجازت گلاب خان عورت کہانی 7 12-01-11 12:52 PM
سمجھداری کی باتیں/ دانائی کے پھول سیپ بچوں کا پاک نیٹ 4 29-10-10 12:43 AM
دنیا کا سب سے بڑا پھول تین فٹ چوڑا stranger007 دلچسپ اور عجیب 5 19-12-09 09:41 PM
پھول نگر: تین عورتیں سر بازار برہنہ کنعان خبریں 9 30-09-09 09:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger