واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پہلا ملائیشیائی خلائی سفر پر روانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-09, 09:02 PM   #1
پہلا ملائیشیائی خلائی سفر پر روانہ
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 07-02-09, 09:02 PM

قزاقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے بدھ کو ایک روسی خلائی جہاز کے ذریعے ملائیشیا کے پہلے خلاباز اور بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی پہلی خاتون کماندار اپنے سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔

ملائیشیا کے خلاباز شیخ مظفر شکور وہ پہلے مسلمان ہیں جو ماہِ رمضان میں خلاء میں گئے ہیں۔ وہ خلائی سٹیشن پر جمعہ کو پہنچیں گے اور وہاں نو دن گزاریں گے جس دوران وہ عید کا تہوار بھی اپنے ساتھی خلابازوں کے ساتھ منائیں گے۔

اس سفر پر ان کے ساتھ امریکی خاتون خلاباز پیگی وٹسن اور روسی خلانورد یوری میلنچنکو بھی گئے ہیں۔ پیگی وٹسن خلائی سٹیشن کی پہلی خاتون کمانڈر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی اور وہ اور ان کے ساتھی روسی خلاباز چھ ماہ تک بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر قیام کریں گے۔

شیخ مظفر شکور کے خلائی سفر پر روانگی کے موقع پر ان کے آبائی ملک میں جوش و خروش دیکھنے آیا اور ملائیشیا کے وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی نے کوالالمپور میں ایک خصوصی تقریب میں ایک ہزار طلباء کے ہمراہ یہ منظر دیکھا۔

ملائیشیا کے علماء نے خلاء میں دینی فرائض سرانجام دینے کے حوالے سے شیخ مظفر کے لیے خصوصی ہدایت نامہ تیار کیا ہے جس کے تحت وہ وضو کے لیے ایک گیلا تولیہ استعمال کریں گے اور بے وزنی کی کیفیت کی بناء پر نہ تو انہیں قبلہ رخ ہونا پڑے گا اور نہ رکوع و سجود کرنا ہوں گے۔اوقاتِ نماز سے متعلق مخمصہ دور کرنے کے لیے شیخ مظفر شکور قازقستان کے معیاری وقت کو مدِ نظر رکھیں گے۔
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,205 مراسلہ میں 2,410 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 175
Reply With Quote
پرانا 10-02-09, 04:36 PM   #2
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 598
کمائي: 9,475
شکریہ: 190
352 مراسلہ میں 744 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پہلا ملائیشیائی خلائی سفر پر روانہ

پہلی بات تو یہ کہ یہ لفظ اور ملک کا نام پاکستان میں قازقستان غلط لکھا جاتا ہے جبکہ یہ قزّاقستان ہے۔ قزّاق اس ملک میں بسنے والی ترک قومیّت کا نام ہے۔ تُرکی زبان ہی میں قزّاق ڈاکو کو بھی کہتے ہیں اور بنیان کو بھی مگر اس قومیّت کا نام قزّاق ہے جسکو انگریزی میں Kossak لکھا جاتا ہے۔ ہم اس خوف سے کہ قزّاق اردو میں ڈاکو کو ہی کہتے ہیں اس ملک کا نام غلط استعمال کر رہے ہیں۔
اب رہا علماء کا خلاباز کے بارے میں ہدایات دینا تو یہ بہت خوشی کی بات ہے ورنہ ہمارے ان علاقوں کے علماء کسی بھی ترقّی کے کام کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ شاہ ولی اللہ جیسی بزرگ ہستی کے خلاف کہ انہوں نے دوسری زبان میں قرآن کا لکھا ترجمہ استعمال کیا ہے فتاوٰی دیئے گئے تھے۔ سیّد احمد خان پر کہ جس نے مسلمانوں کو انگریزوں کے مقابلے میں کھڑا ہونے کے قابل بنایا یہ کہہ کر کفر کا فتوٰی لگایاتھا کہ ہر قسم کا جدید علم کفر ہے جسکا یہ شخص پرچار کر رہا ہے ۔ اب اگر ان کو کوئی بتاتا کہ یہ شخص مظفّر شکور خلاء میں جارہا ہے تو اس کو سراسر شرک گردانا جاتا۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-02-09, 11:21 PM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,852
شکریہ: 4,003
1,205 مراسلہ میں 2,410 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: پہلا ملائیشیائی خلائی سفر پر روانہ

تصحیح کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیراعظم, قرآن, نماز, موقع, اللہ, اردو, ترک, خلاف, خان, خصوصی, رمضان, سفر, شخص, عید


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger