واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیار کی تلاش میں انٹرنیٹ کا سہارا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-02-10, 11:49 AM   #1
پیار کی تلاش میں انٹرنیٹ کا سہارا
ھارون اعظم ھارون اعظم آف لائن ہے 13-02-10, 11:49 AM

بی بی سی ورلڈ سروس کے ایک سروے کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تیس فیصد صارفین اسے دوستی کی تلاش کا ایک اچھا ذریعے سمجھتے ہیں۔

اس سروے کے سلسلے میں دنیا کے انیس ملکوں میں دو ہزار نو سو چھہتر انٹرنیٹ صارفین کا انٹرویو کیا گیا اور ان ملکوں میں سے پاکستان اور انڈیا دو ایسے ملک تھے جہاں انٹرنیٹ کو سب سے زیادہ تناسب میں جیون ساتھی ڈھونڈنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

سروے کے مطابق پاکستان کے ساٹھ فیصد انٹرنیٹ صارفین اسے پیار کی تلاش کا ایک اچھا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ انڈیا کے انٹرنیٹ صارفین میں اسے جیون ساتھی کی تلاش کا ایک سہل اور محفوظ ذریعہ سمجھنا والوں کی شرح انسٹھ فیصد ہے۔

دیگر ملکوں میں سے گھانا کے سنتالیس فیصد اور فلپائن کے بیالیس فیصد انٹرنیٹ صارفین اسے دوستی کی تلاش کا ایک اچھا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اس کے برعکس امریکہ میں صرف اکیس فیصد، جنوبی کوریا میں سولہ فیصد، برطانیہ میں اٹھائیس فیصد اور فرانس میں ستائیس فیصد صارفین اسے دوستی کی تلاش کا ایک اچھا ذریعہ سمجھتے ہیں۔

سروے کے نتائج کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین میں عورتوں کی نسبت مرد انٹرنیٹ کے ذریعے جیون ساتھی کی تلاش میں زیادہ پرجوش نظر آتے ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والے تینتیس فیصد مرد صارفین جبکہ ستائیس فیصد خواتین صارفین نے اسے پیار کی تلاش کا ایک اچھا ذریعہ قرار دیا۔ سروے نتائج کے مطابق چھتیس فیصد اٹھارہ سے چوبیس سال کے نوجوان انٹرنیٹ کے ذریعہ دوستی کی تلاش کے خواہاں ہیں جبکہ تئیس فیصد پینسٹھ سال سے زیادہ عمر کے معمر صارفین بڑھاپے کا انٹرنیٹ کے ذریعے ہی تلاش کرنے کے حق میں ہیں۔

سروے کے ذریعے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ صارفین میں انٹرنیٹ کے ذریعے دوستی تلاش کرنے کی رحجان کم تعلیم یافتہ صارفین کی نسبت کم ہے۔سروے نتائج کے مطابق یونیورسٹی ڈگری کے حامل صارفین میں سے صرف اٹھائیس فیصد اسے دوستی تلاش کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ چھتیس فیصد ایسے انٹرنیٹ صارفین سے دوستی تلاش کرنے کا اچھا ذریعہ سمجھتے ہیں جنہوں نے ہائی سکول کی تعلیم بھی مکمل نہیں کی۔

یہ نتائج بی بی سی کے اس مفصل سروے کا حصہ ہیں جس میں انٹرنیٹ کی طرف عوام رحجان کا جائزہ لیا گیا ہے۔ بی بی سی ورلڈ سروس کے لیے انٹرنیشنل پولنگ فرم گلوب سکین کے ذریعے تیس نومبر دو ہزار نو اور چھبیس جنوری دو ہزار دس کے دوران کیے جانے والے اس سروے کے مکمل نتائج آٹھ مارچ کو جاری کیے جائیں گے جب بی بی سی ورلڈ سروس کے سیزن سپر پاور کا آغاز ہو گا۔

سپر پاور کے تحت تیار کیے جانے والے پروگراموں میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے بزنس، سیاست، جمہوریت اور انسانی تعلقات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــــــ
بی بی سی۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 161
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (13-02-10), راجہ اکرام (13-02-10)
جواب

Tags
کوریا, پاکستان, نظر, مکمل, مطابق, انٹرویو, انٹرنیٹ, امریکہ, اعلیٰ, تلاش, تعلیم, جانے, جائیں, جائے, حامل, حصہ, خواتین, دنیا, زندگی, سہل, سال, عوام, عورتوں, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
پیار کی تلاش میں انٹرنیٹ کا سہارا عدنان دانی کمپیوٹر کی باتیں 0 15-09-10 07:48 PM
اردو یونیکوڈ ٹیکسٹ کو ان پیج فارمیٹ میں کس طرح تبدیل کرتےہے زبیرافتحار Ask Experts ماہرین کی رائے 4 15-02-10 11:28 AM
سگریٹ پیا کریں گوندل گپ شپ 27 15-01-10 08:46 PM
صحیح‌بخاری اردو ان پیج فارمیٹ میں ! جان جی صحیح البخاری 19 13-07-09 12:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger