واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیمراآرڈیننس کی پابندی کرنے پرباقی 2چینل کی نشریات کل شروع ہوسکتی ہیں،نثارمیمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-07, 08:28 AM   #1
پیمراآرڈیننس کی پابندی کرنے پرباقی 2چینل کی نشریات کل شروع ہوسکتی ہیں،نثارمیمن
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 21-11-07, 08:28 AM

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نثار اے میمن نے کہا ہے کہ پمرا آرڈیننس کی پابندی کرنے پر باقی 2 چینلز کی نشریات کل سے شروع ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دو ٹی وی چینل جو پمرا آرڈیننس پر اپنے باقی 29 ٹی وی چینلوں کی طرح پابندی کی یقین دہانی کرا دیں ان کی نشریات کل سے شروع ہو سکتی ہیں۔ ہمارا کہنا ہے کہ سبھی کو چاہے چھوٹا ہو یا بڑا ملکی قوانین پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔ہمارا ایمان ہے کہ میڈیا کی آزادی بے حد ضروری ہے۔وہ یہاں اپنے چیمبر میں نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 29 ٹی وی چینلوں کی نشریات بحال ہو چکی ہیں صرف ایک دو رہ گئے ہیں ان کی نشریات بھی دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ ملکی قانون کا احترام ہر ٹی وی چینل کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا کی آزادی کے تمام اسٹیک ہولڈروں کیلئے نگران وزیراعظم، نگران وزیر اطلاعات کے دروازے کھلے ہیں نگران کابینہ کے پہلے اجلاس میں ہی بطور وزیر اطلاعات و نشریات مجھے یہ مشن سونپا گیا ہے کہ ملک میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے جس میں میڈیا عزت و احترام اور ذمہ داری کے ساتھ حالات حاضرہ سے ناظرین کو آگاہی دینے کا فریضہ سرانجام دے سکے۔جنرل پرویز تربیت کے اعتبار سے فوجی ہیں تاہم دل و دماغ کے لحاظ سے بردبار، متحمل مزاج اور جمہوری انسان ہیں ان میں پاکستانیت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ وہ ایسے انسان ہیں جنہوں نے اس امر کو یقینی بنا رکھا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے غلط ہاتھوں میں نہ چلے جائیں۔ جوہری ہتھیاروں نے ملک سے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے کسی دوسرے ملک کی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں تک نہ رسائی ہے نہ ہی ان کے بارے میں معلومات ہیں،نثار اے میمن نے کہا کہ جنرل پرویز ظاہر و باطن سے حقیقی پاکستانی ہیں، محب وطن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر قانون اور وزیر داخلہ پر مشتمل ٹیم 3 نومبر کے بعد حراست میں لیے جانے والے صحافیوں، سیاسی کارکنوں، وکلا کی رہائی کے کیسوں کا فیصلہ کرنے کے لیے بنا دی گئی ہے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 338
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیر, چینل, نثار, ایمان, انسان, اسلام, خصوصی, دل, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو فیصلہ کن مرحلہ شروع کرسکتے ہیں،نوازشریف ھارون اعظم خبریں 9 30-03-12 10:43 PM
کراچی میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے، خفیہ اداروں کی رپورٹ گلاب خان خبریں 5 22-08-10 04:23 PM
کشمیریوں پرمظالم کی ویڈیوزبھارتی فوج کیلئے دردسربن گئیں،فلم میکرزکی تلاش شروع بلال اویسی خبریں 0 23-07-10 02:02 PM
بلوچستان کے متعدد علاقوں میںروز گزرنے کے باوجود حکومتی سطح پر امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں ابن جلال خبریں 7 12-11-08 02:36 PM
انتخابات کے انعقاد کا یقین نہیں،کوئی بڑا واقعہ ہوسکتا ہے،آصف زرداری عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger