|
پیمرا قوانین کی طرح فورتھ شیڈول کا بھی خاتمہ کیا جائے‘ علامہ حیدری

13-04-08, 09:10 AM
پیمرا قوانین کی طرح فورتھ شیڈول کا بھی خاتمہ کیا جائے‘ علامہ حیدری
کراچی (پ ر) اہلِ سنّت و الجماعت پاکستان کے رہنما علامہ علی شیر حیدری نے وزیر اطلاعات و نشریات شیری رحمن کی طرف سے پیمرا کے کالے قوانین کے خاتمے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت نے بعض دیندار اور مذہبی طبقات کو فورتھ شیڈول جیسے کالے قوانین کا پابند بنا رکھا تھا جس کے تحت ان سے اپنے ہی ملک میں آنے جانے کی آزادی چھین لی گئی تھی اور وہ قوانین تاحال نافذ العمل ہیں‘ ہم موجودہ حکومت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جہاں دیگر کالے قوانین کا خاتمہ کرکے عوام کی حمایت و تعاون کی مستحق بن رہی ہے وہاں ان کالے قوانین کا بھی خاتمہ کرے گی اور فورتھ شیڈول سے ہمیں نجات دلائے گی۔ وہ کراچی پہنچنے پر استقبال کیلئے آنے والے عوام و کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے بعض ظالمانہ اقدامات سے قوم کو نجات دلاکر قابل قدر فیصلے کئے ہیں جس کے باعث انہیں عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|