واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیمرا نے جیو سمیت 4 ٹی وی چینلوں کو نوٹس جاری کردیئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-06-11, 07:22 AM   #1
پیمرا نے جیو سمیت 4 ٹی وی چینلوں کو نوٹس جاری کردیئے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 04-06-11, 07:22 AM

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مختلف سیٹلائٹ ٹی وی چینلوں جیو نیوز، ڈان نیوز، نیوز ون اور دنیا نیوز کو عوامی جذبات بھڑکانے، غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور ناظرین میں ملک و قوم کے خلاف اشتعال پیدا کرنے والے ٹاک شوز نشر کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔ پیمرا کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چینلوں نے پیمرا آرڈیننس کی متعلق شقوں جن کا تعلق سیٹلائٹ چینلوں کیلئے طے شدہ نظم و ضبط سے ہے کی خلاف ورزی کی ہے۔ پی این ایس مہران کے واقعہ کے بعد چند ٹی وی چینلز نے اپنی رپورٹنگ اور تبصروں میں پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے غفلت برتی اور معاشرے، قومی اداروں اور ملک و قوم کے مفاد کو دانستہ یا نادانستہ طور پر نقصان پہنچانے کے مرتکب ہوئے۔ مزید براں ان ٹاک شوز میں مسلح افواج کے کردار پر سوالات اٹھانے، ان کی اہلیت کو اپنے انداز میں پرکھنے کی کوشش اور قومی اداروں کو بدنام کرنے والی بحث کا انعقاد کیا گیا۔ ٹی وی چینل جیو نیوز نے پی این ایس کے دہشت گردی میں ایک مبینہ عینی شاہد کا انٹرویو کیا اور خواہ مخواہ ایک بے معنی ہلچل اور شوروغوغا کو جنم دینے سے قبل حقائق کی تصدیق کی زحمت بھی نہیں کی اور اس غیرذمہ دارانہ صحافت کے اثرات کا بھی احساس نہیں کیا۔ مذکورہ عینی شاہد بعد ازاں بے نقاب ہوا مگر اس کے گہرے اثرات مرتب ہونے کو بعید از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔ بیان میں بتایا گیا کہ دنیا کے کسی بھی حصے کا میڈیا اپنی قومی غیرت، خودمختاری اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے، اپنی افواج کو بدنام کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا نہیں کرسکتا بلکہ میڈیا ان چیزوں کے تحفظ کی کوشش کرتا ہے۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ ملک میں میڈیا کی آزادی کو بام عروج حاصل ہے لیکن اسے شتربے مہار بننے سے روکنے اور خواہشات و پسند و ناپسند کے بیچ خط کھینچنا لازم ہوگیا ہے۔ یہ کام میڈیا کو خود اصلاحات سرانجام دینے اور اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے اور پانی سر سے اونچا ہونے سے قبل اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ پیمرا نے کہا کہ ناقابل قبول واقعات کی روک تھا کیلئے اپنے سٹیک ہولڈروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا پیمرا کا ایک طرز عمل بن گیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 195
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-06-11), یاسر عمران مرزا (04-06-11), وجدان عالم (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 08:48 AM   #2
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 94
کمائي: 1,427
شکریہ: 117
69 مراسلہ میں 160 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کمال کرتے ہیں یہ پیمرا والے۔ یعنی اب اس ملک میں آزادی رائے کا حق بھی چھن چکا ہے۔۔۔۔ کہاں تک سنو گے کہاں تک سنائوں۔۔۔
وجدان عالم آف لائن ہے   Reply With Quote
وجدان عالم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 05:08 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 762
کمائي: 15,398
شکریہ: 2,135
583 مراسلہ میں 1,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جہاں تک جیو نیوز کا تعلق ہے تو مجھے بھی جیو کی اکثر رپورٹنگ پر اعتراض ہے۔
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 05:27 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,217
کمائي: 17,983
شکریہ: 2,337
915 مراسلہ میں 2,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آزادئ اظہار کی حدود وہاں ختم ہوجاتی ہیں جہاں قومی مفادپہ زدآتی ہو۔سب سےجلداورسب سےزیادہ بریکنگ نیوزدینےکےچکرمیں ملکی مفادداؤ پہ نہیں لگنا چاہیے۔ہپ لوگ شایدوہ اخلاقیات فراموش کرنےلگے ہیں جوانہیں صحافت کی تعلیم کےدوران بتائےجاتےہیں ۔
سام آف لائن ہے   Reply With Quote
سام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-06-11)
پرانا 04-06-11, 08:40 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پیمرا حق بجانب ہے ۔ یہ پرائیویٹ چینلز بے لگام گھوڑے بن چکے ہیں۔ اور یہ منفی رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, فارم, کوشش, کردیا, پاکستان, پسند, واقعات, والی, میڈیا, ملک, آزادی, این, انٹرویو, انداز, اسلام, بے, بننے, خلاف, دنیا, ضرورت, طور, عوامی, عروج, غفلت, صحافت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
جیو آئندہ ماہ سے 3/ نئے پروگرام شروع کریگا کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی نے ہم عبدالقدوس خبریں 1 22-06-08 09:24 PM
پروگرام بند کرو یا دبئی سے نکل جاؤ: جیو ٹی وی کو نوٹس Real_Light خبریں 4 18-06-08 04:55 PM
جیو کی بندش کیخلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کاوفاق، پیمرا، اٹارنی جنرل کو نوٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:35 AM
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger