|
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ، سندھ میں 10جولائی سے ٹرانسپورٹرز ہڑتال کرینگے

02-07-08, 07:44 AM
پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ، سندھ میں 10جولائی سے ٹرانسپورٹرز ہڑتال کرینگے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹرانسپورٹرز کی تنظیموں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی اور سندھ کی سطح پر 10 اور 11جولائی کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ، رہنماؤں نے کہا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو غیر معینہ ہڑتال کی جائے گی ، یہ فیصلہ منگل کو کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سید ارشاد بخاری کی صدارت میں ہونیوالے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں اتحاد میں شامل تنظیموں کے علاوہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن ، کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن، پاکستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن، سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان ایئر کنڈیشنز اینڈ نان ایئر کنڈیشن بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن، یو ٹی ایس بس آپریٹرز ایسوسی ایشن، میٹرو بس ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ ریتی بحری، ڈمپر منی بس، کوچز مالکان نے شرکت جن میں خالد خان، عاشق نیازی، ملک ریاض، فیروز شاہ ، رانا منیر، ایوب بنگلوری، رؤف نیازی، جمعہ خان، محمد رفیق قریشی اور دیگر شامل ہیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|