واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلزپارٹی، متحدہ کے درمیان فیصلہ کن معاملات پرمذاکرات ہورہے ہیں، دونوں طرف خاموشی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-11, 03:27 AM   #1
پیپلزپارٹی، متحدہ کے درمیان فیصلہ کن معاملات پرمذاکرات ہورہے ہیں، دونوں طرف خاموشی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 18-08-11, 03:27 AM

اسلام آباد (فاروق اقدس، نامہ نگار خصوصی) سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر ملنے میں تاخیر سے صورتحال میں اضطراب سا پیدا ہو گیا ہے۔ ماضی کے تجربے کی روشنی میں باور تو یہی کیا جا رہا تھا کہ ایم کیو ایم کی پارلیمانی قیادت اسلام آباد جا کر تمام معاملات پر بات کرے گی اور پھر وزیراعظم ہاوس اور ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ کے درمیان ہونے والے رابطے میں چیزوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی لیکن دونوں سے ایک غیرمعمولی اور پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو خود اسلام آباد آنا پڑا۔ ڈاکٹر عشرت العباد جو انتظامی اعتبار سے بحیثیت گورنر صدر مملکت کے نمائندے ہیں لیکن جماعتی وابستگی کے حوالے سے وہ اپنے تنظیمی قائد الطاف حسین کے احکامات ماننے کے پابند ہیں دو روز قبل جب وہ حکومت سے ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی سے متعلق تمام امور طے کرنے اور ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی حاصل کرنے کے لئے اسلام آباد آئے تو انہوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاوس میں واقع گورنر انیکسی میں قیام کو ترجیح دی۔ صدر سے ان کی طویل ملاقات کے بعد انہیں وزیراعظم سے ملاقات میں مشاورت اور یقین دہانیوں کے لئے ملاقات کا مرحلہ طے کرنا پڑا اور پھر بدھ کی شب ایک بار پھر ان کی صدر سے ملاقات ناگزیر ہو گئی۔ اس دوران کراچی کی صورتحال میں ابتری اور بالخصوص سابق رکن اسمبلی واجد کریم داد کے قتل نے حالات کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان اس وقت اسلام آباد میں کن کن معاملات پر مذاکرات ہو رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے وہ کون سے مطالبات اور تحفظات ہیں جن پر صورتحال طوالت کا شکار ہو رہی ہے۔وہ کون سی شرائط ہیں حکومت جنہیں تسلیم کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے اور ایم کیو ایم اپنے تحفظات و خدشات پر یقین دہانی حاصل کرنے کے لئے مصر ہے۔ اس بارے میں دونوں طرف سے خاموشی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما اس صورتحال پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے معذوری ظاہر کر رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ اس صورتحال پر بات کرنے کا اختیار صرف گورنر سندھ کو ہے جبکہ حکومتی نمائندے محض تسلیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کل تک سب ٹھیک ہو جائے گا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 92
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عامرشہزاد (18-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, کرے, کراچی, وقت, وزیر, وزیراعظم, نظر, ملنے, منظور, ایم کیو ایم, الطاف حسین, اسلام, جائے, خواب, خود, خصوصی, دیکھا, دے, شکل, عملدرآمد, عشرت, غیرمعمولی, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مسلم لیگ ہم خیال کا پیپلزپارٹی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ گلاب خان خبریں 0 17-12-10 06:30 AM
حکومت سازی:پیپلزپارٹی، ن لیگ اور اے این پی کے سربراہان آج ملیں گے عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:47 AM
پیپلزپارٹی فرانس کی جانب سے سینٹرل ایگز یکٹو اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کا خیر مقدم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM
ق لیگ کا پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کافیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:53 AM
ق لیگ کا پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کافیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger