|
پیپلزپارٹی انتخابات میں دھاندلی کی بانی ہے،پرویزالٰہی

08-12-07, 11:44 AM
لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں دھاندلی کی بانی جماعت ہے۔ اس کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے 1977ء میں تاریخ کی ایسی بدترین دھاندلی کی تھی جس کی جمہوری دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ وہ مختلف اضلاع کے پارٹی کے صوبائی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کو انتخابات میں اپنی ہار نظر آنے لگتی ہیں تو وہ دھاندلی کا واویلا شروع کر دیتی ہے۔ اس مرتبہ بھی جب بینظیر بھٹو کو انتخابات میں اپنی یقینی شکست نظر آرہی ہے تو انہوں نے پھر وہی دھاندلی کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر کو ساون کے اندھے کی طرح ہر طرف دھاندلی ہی دھاندلی نظر آرہی ہے۔ وہ اس بات کو ماننے کو تیار نہیں کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں بری طرح ہارے گی۔ مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کمیٹی کی طرف سے دی گئی 10 شرائط میں سے 6 شرائط مسلم لیگ کی طرف سے منظور کرنے کی سفارش کریں گے بشرطیکہ اپوزیشن کی اس کمیٹی میں شامل جماعتوں کی طرف سے آئندہ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا اعلان بیک وقت کیا جائے۔ اپنی رہائش گاہ پر قومی اسمبلی کے حلقوں کے لئے مسلم لیگ کے امیدواروں کو ٹکٹیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|