|
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ زیادہ عرصہ ساتھ نہیں چل سکتیں،سابق جاپانی سفارتکار

22-02-08, 02:41 AM
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ زیادہ عرصہ ساتھ نہیں چل سکتیں،سابق جاپانی سفارتکار
ٹوکیو (عرفان صدیقی/نمائندہ جنگ) پاکستان میں خدمات انجام دینے والے سابق جاپانی سفارتکار نے پاکستان کی صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ زیادہ عرصہ ساتھ نہیں چل سکتیں ۔ دونوں جماعتوں کے مفادات مشترکہ نہیں، جس کا فائدہ صدر پرویز کو ہوگا۔ ”جنگ“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے بعد اگر صورتحال صدر پرویز مشرف کے لئے اچھی نہیں ہے تو جس لحاظ سے سیاسی جماعتوں نے نشستیں حاصل کی ہیں وہ بھی سیاسی جماعتوں کے لئے مثالی نہیں ہیں کیونکہ برتری حاصل کرنے والی دونوں سیاسی جماعتیں نہ تو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ عرصہ کام کرسکتی ہیں اور نہ ہی ان کے مفادات مشترکہ ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ق لیگ کو برتری حاصل ہے۔ سرحد میں اے این پی ، سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں ن لیگ اور مرکز میں کوئی بھی جماعت انفرادی طورپر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے جبکہ مرکز میں مخلوط حکومت مستقبل میں صوبوں کی بلیک میلنگ کا شکار ہوسکتی ہے اس کے علاوہ موجودہ صورتحال میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اختلافات واضح نظر آرہے ہیں اور سیاسی جماعتوں کے ان اختلافات سے صدر پرویز مشرف کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|