واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلزپارٹی بینظیرکے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کی مجازہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 09:46 AM   #1
پیپلزپارٹی بینظیرکے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کی مجازہے
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 16-01-08, 09:46 AM

اسلام آباد(تجزیہ نگارخصوصی/ صالح ظافر)پاکستان پیپلزپارٹی اس بات کاحق محفوظ رکھتی ہے کہ اپنی مقتول چیئرپرسن بینظیربھٹو کے قتل کی اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل سے تحقیقات کرانے کے بعد کیس کوبین الاقوامی عدالت انصاف لے جائے۔عالمی ادارے نے 2006ء میں کونسل تشکیل دی تھی جس کوبینظیربھٹوکے قتل جیسے واقعات کی تحقیقات کرنے کااختیارحاصل ہے کیونکہ یہ بدترین قسم کی حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے لہذاریاست یاانفرادی سطح پر کیس کوکونسل میں لے جایاجاسکتاہے۔اس بات کادعویٰ پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور ممتاز قا نو ن دان بیرسٹرسردارلطیف کھوسہ نے منگل کی شام دی نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے حکومت کے اس دعوے سے اختلاف کیاکہ یہ کیس اقوام متحدہ کے حوالے نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے جو کونسل تشکیل دی ہے اس نے سابق کمیشن کی جگہ لے لی ہے اورکونسل کے دائرہٴ کارمیں اضافہ ہوگیاہے۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری نے درست طورپرفیصلہ کیاہے کہ وہ قتل کی تحقیقات شروع کرانے کیلئے اقوام متحدہ کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔دریں اثناء سفارتی ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل نے اسکے حقوق انسانی کمیشن کی جگہ لے لی ہے ،یہ کونسل 15مارچ 2006ء کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے وجودمیں آئی اوردلچسپ بات یہ ہے کہ امریکااوراسرائیل سمیت چندملکوں نے اسکی مخالفت بھی کی تھی۔کمیشن کے برعکس کونسل کارتبہ بڑھاکراسے جنرل اسمبلی کی ذیلی تنظیم قراردیاگیاہے۔ستمبر2007ء میں کونسل نے ایک نئی مشاورتی کمیٹی کے قیام کافیصلہ کیا۔یہ کمیٹی مخصوص ممالک میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی یاعالمی حقوق انسانی کے مسائل کاجائزہ لے گی۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 256
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, واقعات, مسائل, اقوام متحدہ, اسلام, خلاف, زرداری, شام, علی, عدالت, صالح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدرزرداری نے پیپلزپارٹی پر ”ایک زرداری سب پر بھاری“ کا نعرہ لگانے پر پابندی لگا دی گلاب خان خبریں 0 26-12-10 06:49 AM
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
میرا تعلق ذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی سے ہے ‘ آصف علی زرداری کی پارٹی سے champion_pakistani خبریں 4 10-07-08 11:17 PM
پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے آپریشنل پلان بنایا ہے،شاہ محمودقریشی عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:49 PM
پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے آپریشنل پلان بنایا ہے،شاہ محمودقریشی خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger