واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلزپارٹی مرکز اور سندھ میں ایم کیوایم کے بغیر حکومت برقرار رکھ سکتی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-10, 03:10 AM   #1
پیپلزپارٹی مرکز اور سندھ میں ایم کیوایم کے بغیر حکومت برقرار رکھ سکتی ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 26-08-10, 03:10 AM

الطاف حسین کے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے متبادل کی تلاش پر غور شروع کردیا

اسلام آباد (دلشاد عظیم) وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع نے موجودہ سیاسی منظرنامے اور پارٹی پوزیشن کے حوالے سے دی نیوز کو بتایا کہ الطاف حسین کے بیان کے بعد پارلیمنٹ میں عددی صورتحال سے واضح ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی‘ ایم کیو ایم کے بغیر بھی سندھ اور مرکز میں اپنا اقتدار برقرار رکھ سکتی ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی قیادت میں اتحاد کو ایم کیو ایم کی بالکل ضرورت نہیں جبکہ مرکز میں اکثریت برقرار رکھنے کیلئے اسے قومی اسمبلی کے چند ممبران کی حمایت درکار ہے۔ سندھ میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں کسی بھی اتحادی کی حمایت کے بغیر پیپلزپارٹی اقتدار جاری رکھ سکتی ہے۔ ادھر قومی اسمبلی میں آئینی ضرورت کے مطابق حکومت برقرار رکھنے کیلئے مطلوب172ووٹ پورے کرنے کیلئے اسے صرف 2 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ جہاں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے ارکان کا ایک گروہ حکومت آف پاکستان اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس موجود اعداد وشمار کے مطابق صورتحال پیپلزپارٹی کے حق میں ہے تاہم چھوٹی پارٹیاں جے یو آئی (ف) اے این پی اور فاٹا ارکان سیاسی فوائد کیلئے نئے سیاسی انتظام کا استحصال کرسکتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اس وقت پیپلزپارٹی کے 126 ارکان ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کو حکومت برقرار رکھنے کیلئے مزید 46 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ اسطرح اے این پی 13جے یو آئی ف7 پی ایم ایل فنکشنل5اور 17 آزاد ارکان کو ملاکر تعداد 42 تک پہنچتی ہے ان تمام سیاسی جماعتوں اور دو ارکان کو ملاکر بھی تعداد 170ہوگی۔ جس کے بعد بھی حکومت کو آئینی ضرورت کے مطابق172کی تعداد پوری کرنے کیلئے دو ارکان کی حمایت درکار ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کی3نشستیوں پر انتخابات زیرالتواء ہیں۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے 25 ارکان قومی اسمبلی اس صورتحال میں کوئی اہمیت نہیں رکھتے اس لئے اسکی قیادت صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی پوزیشن میں نہیں کیونکہ تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی مدد کیلئے جمعیت علماء اسلام‘ عوامی نیشنل پارٹی اور آزاد ارکان اسمبلی کے ساتھ حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ پارلیمانی امور کے ذرائع کو یقین ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت الطاف حسین کی طرف سے جرنیلوں کو سیاسی معاملات میں احتساب کے نام پر مداخلت کی دعوت دینے کے بعد مرکز میں کسی مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے متبادل کی تلاش پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے دوستمبر کو بلائے گئے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے متحدہ کیخلاف جب تحریک استحقاق لائی جائے گی تو یہ پی پی پی ایم کیو ایم تعلقات کے امتحان کا وقت ہوگا۔ مسلم لیگ (ق) فاروڈ بلاک کی موجودگی میں جسکے ارکان کی تعداد30 کے لگ بھگ ہے اور وہ حکومتی بنچوں کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو صورتحال قابو میں رکھنا زیادہ آسان ہوگا بجائے اس کے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو دعوت دے جو پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کرسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے الطاف حسین کے بیان کی مخالفت کردی ہے دوسری جانب مسلم لیگ (ن)90 ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ دوسری بڑی اکثریتی پارٹی ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی سرکاری طور پر تعداد53 ہے حالانکہ وہ دوگروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی شیرپاؤ کا ایک رکن پہلے ہی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھا ہوا ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کے 93 ایم کیو ایم کے51 پی ایم ایل فنکشنل کے8این پی پی کے 3 پی ایم ایل(ق) کے 11 اور اے این پی کے 2ارکان ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم سمیت کسی بھی اتحادی کے بغیر آرام سے حکومت کرسکتی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (26-08-10), ھارون اعظم (26-08-10), یاسر عمران مرزا (26-08-10), مرزا عامر (27-08-10), حسنین ایوب (26-08-10), عبدالقدوس (26-08-10), عدنان دانی (26-08-10)
پرانا 26-08-10, 04:20 AM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,510
کمائي: 118,698
شکریہ: 13,531
4,913 مراسلہ میں 16,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

_______e$$$$$$$$$$e_______
______$$$$$$$$$$$$$$______
_____d$$$$$$$$$$$$$$b_____
_____$$$$$$$$$$$$$$$$_____
____4$$$$$$$$$$$$$$$$F____
____4$$$$$$$$$$$$$$$$F____
____$$$$"_"$$$$"_"$$$$$_____
_____$$F___4$$F___4$$_____
_____'$F____ 4$F___4$"_____
______$$___$$$$___$$______
______4$$$$$^$$$$$P_____
_______$$$$F__4$$$$_______
________"$$$ee$$$"________
________._*$$$$F_._________
_________$_____.$_________
_________"$$$$$$"_________
__________^$$$$___________
_4$$c_______""_______.$$r_
_^$$$b______________e$$$"_
_d$$$$$e__________z$$$$$b_
4$$$*$$$$$c____.$$$$$*$$$r
_""____^*$$$be$$$*"____^"_
__________"$$$$"__________
________.d$$P$$$b_________
_______d$$P___^$$$b_______
___.ed$$$"______"$$$be.___
_$$$$$$P__________*$$$$$$_
4$$$$$P____________$$$$$$"
_"*$$$"____________^$$P___
__________________


کنعان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (26-08-10), مرزا عامر (27-08-10), حسنین ایوب (26-08-10), عبدالقدوس (26-08-10)
پرانا 26-08-10, 02:54 PM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ توڈھائی سال پرانی خبر ہے اخبار نے اب شائع کی ہے۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (27-08-10)
جواب

Tags
color, ہے۔, کیوایم, پہلے, پاکستان, وقت, نیوز, موجودہ, مطابق, آزاد, اہمیت, ایم کیو ایم, الطاف حسین, امتحان, اسلام, تلاش, خبر, شروع, طور, عوامی, علماء, عظیم, غور, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی موقعے ضائع کرتی رہی ALI-OAD سیاست 1 03-03-11 07:06 PM
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ انکی ناکامی کاثبوت ہے،درانی عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:51 AM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:38 PM
نوازلیگ اورپیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے کا امکانات ختم خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger