واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے خلاف تین محاذ کھولنے کا فیصلہ کرلیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-11, 06:44 AM   #1
پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ کے خلاف تین محاذ کھولنے کا فیصلہ کرلیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-03-11, 06:44 AM

پیپلزپارٹی کی حکومت چیف جسٹس افتخار کےخلاف پرویز مشرف والی غلطی دہرانے پر آمادہ
اسلام آباد(حامد میر) پاکستان ایک مرتبہ پھر ریاستی اداروں کے تباہ کن تصادم کی جانب بڑھ رہا ہے ۔جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی برطرفی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے خلاف تین محاذ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمعہ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ہڑتال کا کھلا اعلان کردیا ہے اور پارٹی عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ آج ہونے والے مظاہروں میں عدالت عظمیٰ کی مذمت کریں۔ پیپلزپارٹی دیدار حسین شاہ کو ہی دوبارہ سے نیب میں تعینات کرنا چاہتی ہے لیکن اعلیٰ حکومتی ذرائع نے اس کی تصدیق نہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ تعیناتی ایک بہت طویل عمل ہوگا اور ہم وقت ضائع نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے اعلیٰ رہنماﺅں نے ’’دی نیوز‘‘ کو بتایا ہے کہ وفاق ججوں کی تقرری کے مختصر فیصلے کے خالف پٹیشن دائر کرے گی اور تفصیلی فیصلے کو پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل68 اس ضمن میں رکاوٹ نہیں بنے گا کیونکہ یہ شق پارلیمنٹ کو صرف ججوں کے کنڈکٹ کو زیر بحث لانے سے مانع ہے۔ پیپلزپارٹی کے ایک اور ذریعے نے کہا ہے کہ”جب عدالتی فیصلے پر بحث ہوگی تو ہمارے چند ناراض ساتھی یقیناً یہ فیصلہ لکھنے والے ججوں کو بھی زیر بحث لائیں گے۔ پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ق لیگ، اے این پی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) بھی سپریم کورٹ کے خلاف ” پارلیمانی حملے“ میں شامل ہوں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت آئین کے آرٹیکل209 کے تحت چیف جسٹس افتخا ر محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کےلئے وکلاء سے مشاورت کررہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کا خیال ہے کہ چیف جسٹس کے برتاﺅ سے گورننس کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس نے وفاقی حکومت کو گزشتہ ہفتے حکم دیا تھا کہ وہ ڈی جی ایف آئی اے وسیم احمد کو سبکدوش کردے لیکن حکومت نے یہ عدالتی احکامات نافذ کرنے سے انکار کردیا۔ سپریم کورٹ وسیم احمد سے ناراض تھی کیونکہ وہ حج اسکینڈل میں ملوث بااثر لوگوں کےخلاف تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ وفاقی حکومت چلانے والے پیپلزپارٹی کے اعلیٰ رہنماءکنٹریکٹ تقرریوں پر سپریم کورٹ کے موقف سے ناخوش ہیں۔ ان رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ ایک طرف خود سپریم کورٹ کا رجسٹرار کنٹریکٹ پر ہے اور دوسری جانب سپریم کورٹ ہی حکومت کی جانب سے کی جانے والی کنٹریکٹ تقرریوں پر ناراض ہے اور یہ تضاد چیف جسٹس کا مس کنڈکٹ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے جو کہ حکومت کے روزمرہ کے معاملات چلانے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ وفاقی حکومت چند خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف ظاہر کئے گئے اظہار مایوسی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی کرے گی جو لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت کے دوران خاصا واضح تھا۔ پیپلزپارٹی کے ایک قانون ساز نے اپنی قیادت کی جانب سے عدلیہ مخالف منصوبوں پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے چند طاقتور عناصر عدلیہ پر حملے کے لئے پارلیمنٹ کو شہ دے رہے ہوں اور ایک تیسری قوت اس تصادم سے یقینی طور پر فائدہ اٹھائے گی۔ یہاں اس امر کا تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ گزشتہ دو برسوں میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے بہت سے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ چند قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ تمام ریاست اداروں سے آئین کے آرٹیکل190 پر عملدرآمد کےلئے معاونت طلب کرسکتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کے اعلیٰ رہنماﺅں کو یقین ہے کہ کوئی ریاستی ادارہ وفاقی حکومت کے خلاف ” فریق “ نہیں بنے گا۔ یہ امر بھی اہم ہے کہ سپریم کورٹ وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کے الزام میں اقدام کرسکتی ہے اور پیپلزپارٹی کے چند تجزیہ نگاروں کے مطابق پیپلزپارٹی توہین عدالت کے الزام کی پیش بندی کے لئے ہی سپریم کورٹ کے خلاف تین محاذ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں۔ ایک بڑے وکیل نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چند رہنماﺅں نے چیف جسٹس کے حوالے سے اسلام آباد کے سفارتی حلقوں میں مہم شروع کردی ہے۔ یہ رہنما چند حالیہ فیصلوں پر تنقید کررہے ہیں اور سفارت کاروں کے سامنے سپریم کورٹ کے سو موٹو ایکشن پر یہ کہتے ہوئے تنقید کرتے نظر آرہے ہیں کہ ”ہماری خراب گورننس دراصل خراب پالیسیوں کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ خراب حکمرانی کی حقیقی وجہ سپریم کورٹ کی جانب سے مداخلت ہے“۔ ایک غیر جانبدار ملک کے سفارتکار نے بتایا کہ ہم پاکستان کی صورتحال خصوصاً عدلیہ کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان بہت خوش نصیب ہے اسے اتنے مسائل کے باوجود آزاد اور متحرک عدلیہ ملی ہے اور اس عدلیہ نے بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں خواہ ان کا تعلق پرائیویٹ سیکٹر سے ہو، حکومت سے ہو ، مسلح افواج سے ہو یا ایجنسیوں سے ہو۔ اور یہ فیصلے بلاخوف و خطر کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کے بہت اعلیٰ سطح کے لوگ ان کی ذاتی کرپشن کے معاملات جو پاکستان اور سوئس عدالتوں میں چل رہے ہیں وہ عدلیہ کی آزادی کے آڑے آرہے ہیں، اور وہ کبھی آزاد نیب اور آزاد عدلیہ کو قبول نہیں کریں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کچھ حصہ اور پی پی کی حکومت ججوں کو خاص طور پر چیف جسٹس کو بدنام کرنے کےلئے اکٹھے ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ آخری موقع ہے کہ پاکستان عدلیہ کو بچانے اور قانون کی حکمرانی قائم کرے ورنہ پاکستان ٹوٹ جائے گا، انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی ہوتی ہے وہ ٹوٹا نہیں کرتے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 95
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-11), عبدالقدوس (11-03-11)
جواب

Tags
color, کورٹ, کوشش, پاکستان, وزیراعظم, نظر, مکمل, موقع, مسائل, معلوم, آج, الزام, اسلام, اعلیٰ, حکم, خلاف, سپریم, طاقتور, عدلیہ, عدالت, عدالتی, عدالتوں, غلطی, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چیئرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ، آج سندھ میں ہڑتال کی جائے، حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کی اپیل گلاب خان خبریں 0 11-03-11 06:30 AM
مسلم لیگ ہم خیال کا پیپلزپارٹی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ گلاب خان خبریں 0 17-12-10 06:30 AM
پیپلزپارٹی فرانس کی جانب سے سینٹرل ایگز یکٹو اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کا خیر مقدم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM
ق لیگ کا پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کافیصلہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:53 AM
ق لیگ کا پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پرجمع کرنے کافیصلہ عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger