|
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی

16-12-10, 04:14 AM
لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بھارتی ٹی وی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے موجودہ ”جمہوری“ دور میں اب تک جتنے بھی اتار چڑھاﺅ آئے ہیں گزشتہ روز ان میں سے سب سے زیادہ خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے تو وزیراعظم گیلانی تمام صورتحال کو کنٹرول کر نے میں پیش پیش رہتے تھے لیکن اب صورتحال خراب کرنے کی ذمہ داری گیلانی پر عائد ہوتی ہے جس کے پیش نظر وہ تمام سیاست دان متحرک ہوگئے ہیں جو گیلانی کی کرسی پر قبضہ کرنے کے خو اہش مند ہیں۔ گیلانی بطور وز یراعظم صرف اس لئے صدر زرداری کو بچاتے رہے ہیں کہ دو نوں کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے لیکن اگر وزارت عظمیٰ پر نان پیپلزپارٹی قابض ہوگئے تو پھر صدر زرداری کا اقتدر محض دنوں تک محدود ہوجائے گا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|