واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی اور ن لیگ ججوں کی بحالی کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے پر متفق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-04-08, 08:42 AM   #1
پیپلز پارٹی اور ن لیگ ججوں کی بحالی کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے پر متفق
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 13-04-08, 08:42 AM

پیپلز پارٹی اور ن لیگ ججوں کی بحالی کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے پر متفق
اسلام آباد (محمد احمد نورانی) معزول ججوں کی بحالی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر ن لیگ کے شدید تحفظات کے بعد اب پیپلز پارٹی اور ن لیگ اعلان مری کے مطابق مقررہ ٹائم فریم میں ججوں کی بحالی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام پر متفق ہو گئی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے قابل اعتماد ذرائع نے ہفتہ کے روز ”دی نیوز“ کو اس بات کی تصدیق کی کہ پارلیمانی کمیٹی پر ن لیگ کے تحفظات کے بعد پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کابینہ کمیٹی کے قیام پر بات کی تو ن لیگ نے اس پر رضا مندی ظاہر کی۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کے قیام اور اس کے ارکان کے ناموں کا باضابطہ اعلان 15 اپریل کو اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے سربراہوں میں ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ مجوزہ کابینہ کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک ہوں گے اور یہ کمیٹی 3 نومبر سے پہلے کی عدلیہ کی بحالی کے بعد موجودہ ججوں کے سٹیٹس اور پی سی او ججوں کی طرف سے دیئے گئے فیصلوں کے سٹیٹس جیسے معاملات حل کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ تمام اتحادی جماعتیں اعلان مری کے مطابق مقررہ ٹائم فریم میں 3 نومبر سے پہلے کی عدلیہ کی مکمل بحالی کے عزم پر قائم ہیں تاہم ججوں کی بحالی سے متعلق کچھ معاملات ہیں جن میں موجودہ ججوں کا سٹیٹس ان کے سنائے گئے فیصلوں کی قسمت ایسے ایشوز ہیں جن پر مناسب تبادلہ خیال اور انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے ایک سال سے چلے آ رہے عدالتی بحران کیلئے 15 اپریل کو ہونے والی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کو اہم قرار دیا۔ یہ اجلاس پہلے 14 اپریل کو ہونا تھا پھر اس کی 16تاریخ مقرر ہوئی بعدازاں 15اپریل اجلاس کی حتمی تاریخ مقرر ہوئی۔ ن لیگ کے ایک رہنما کے مطابق وقت پھر تبدیل ہو سکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اجلاس منگل کو ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ذرائع نے ”دی نیوز“ کو اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو زرداری ہاؤس میں ظہرانے کیلئے دعوت دی ہے۔ پہلے دور میں آصف زرداری اور نواز شریف پہلے میٹنگ کریں گے اس کے بعد دوسرے دور میں تمام اتحادی جماعتوں کے رہنما اکٹھے مل بیٹھیں گے۔ دریں اثناء ایک وکلاء رہنما نے ”دی نیوز“ کو بتایا کہ وکلاء برادری کو دونوں جماعتوں کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ جماعتیں 3 نومبر کو برطرف کئے گئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججوں کو نہ صرف بحال کریں گی بلکہ عدلیہ کو مکمل طور پر آزاد بھی بنائیں گی۔ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کے ٹائم فریم کا بھی اعلان کیا جائے گا جس کے بعد ججوں کی اپنے دفاتر کو واپسی کے سلسلے میں معاونت کی جائے گی دیگر اہم معاملات پر اعلیٰ قیادت تبادلہ خیال کرے گی جبکہ دوسرے چھوٹے معاملات کو کابینہ کمیٹی حتمی شکل دے گی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 279
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, وزیر, نواز شریف, مکمل, موجودہ, آصف زرداری, اللہ, اعلیٰ, حل, زرداری, سپریم, سال, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی سوئس بینکوں میں جمع 60 ملین ڈالر کا حساب دے، مسلم لیگ ن گلاب خان خبریں 0 23-08-10 03:28 AM
پیپلز پارٹی اور پیپلز امن کمیٹی کے نام سے قائم آفس پر چھاپہ دو مغوی بازیاب فرحان دانش خبریں 1 21-08-10 11:07 PM
پیپلز پارٹی کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، غلام علی نظامانی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:05 AM
::: حکمراں زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے حالات خراب کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 12:32 PM
پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو ٹکٹ ملنے پر کارکنوں میں اضطراب خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-11-07 08:17 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger