|
پیپلز پارٹی جنرل مشرف کی بی ٹیم بن کر سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر عمل پیرا

02-07-08, 07:58 AM
پیپلز پارٹی جنرل مشرف کی بی ٹیم بن کر سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ، اختر حسین
کراچی( پ ر) مہاجر قومی موومنٹ ( آفاق گروپ ) کی ایڈھاک کمیٹی کے رکن اور لیگل ایڈ کمیٹی کے نگراں اختر حسین نے عارضی بیت الحمزہ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ ہم وزیراعظم کی کراچی میں موجودگی پر یہ حقائق ان کے علم میں ایک مرتبہ پھر لانا چاہیں گے کہ سیاسی مفادات کے حصول کیلئے جنرل مشرف کے حکم پر جو غیر آئینی ریاستی آپریشن مہاجر قومی موومنٹ کے خلاف شروع کیا گیا تھا، جمہوری حکومت کے قیام کے بعد اس آمرانہ اقدام کے خاتمے اور تلافی کی توقع کی جارہی تھی لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ پی پی بھی جرل مشرف کی بی ٹیم بن کر سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔ اختر حسین نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت سندھ کی قیادت کو اس ظالمانہ آپریشن کے دوران سینکڑوں کارکنان کے قتل، تمام علاقائی دفاتر پر قبضے، بیت الحمزہ کے غیر قانونی انہدام اور چار ہزار سے زائد خاندانوں کو گھر سے بے دخل کئے جانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا اور یہ درخواست کی تھی کہ ہمیں جمہوری اور سیاسی عمل سے دور رکھنے کی کوششیں اب ختم ہونی چاہئیں لیکن بجائے اس کے کہ مشرف دور کے آمرانہ اقدامات کا خاتمہ کیا جاتا ان کے تسلسل کیلئے 12مئی اور 9 اپریل جیسی دہشت گردی اور مہاجر قومی موومنٹ کے سینکڑوں مہاجر کارکنان کے قتل میں ملوث تنظیم کو جنرل مشرف کے حکم پر حکومت کا حصہ بنا لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین آفاق احمد اور سینکڑوں مہاجر کارکنان کی رہائی میں ٹال مٹول اور ہزاروں خاندانوں کو ان کے اپنے گھروں سے دور رہنے پر مجبور رکھنا جنرل مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|