|
پیپلز پارٹی سوئس بینکوں میں جمع 60 ملین ڈالر کا حساب دے، مسلم لیگ ن

23-08-10, 03:28 AM
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قرض اتارو ملک سنوارو مہم کے دوران اکٹھی کی جانیوالی رقوم کا حساب مانگنے کی بجائے قوم کو ان ساٹھ ملین ڈالرز کا حساب دے جو سوئس بینکوں میں رکھے گئے ہیں۔ سیالکوٹ میں دو بھائیوں کا قتل درندگی ہے، بابر اعوان ہم سے جواب مانگنے سے پہلے اپنی جعلی ڈگری کا جواب دیں، اتوار کو وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کی طرف سے اپنی پریس کانفرنس میں نواز شریف اور پنجاب حکومت پر لگائے جانے والے الزامات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ترجمان احسن اقبال نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے باعث پاکستان پر بین الاقوامی پابندیاں لگ گئی تھیں اور ملک کو مسائل کا سامنا تھا جس کے پیش نظر قرض اتارو ملک سنوارومہم شروع کی گئی تھی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا، اس مہم کے دوران اکٹھی کی جانے والی تمام رقم سٹیٹ بینک میں جمع کرائی گئی تھی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|