واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کی ضرورت نہیں،فضل الرحمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-07, 10:40 AM   #1
پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کی ضرورت نہیں،فضل الرحمن
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 10-12-07, 10:40 AM

پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کی ضرورت نہیں،فضل الرحمن



ڈیرہ اسماعیل خان(جنگ نیوز)جے یوآئی کے مرکزی امیر،متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی کمانڈقاضی حسین احمد کے ہاتھ میں ہے ، ایم ایم اے کے مستقبل کے بارے میں وہی بتاسکتے ہیں پیپلز پارٹی سے مجھے انتخابی اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں، ایم ایم اے کی سپریم کونسل نے الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، بائیکاٹ کے حوالے سے قاضی حسین احمد کا موقف امتیازی ہے ایم ایم اے نے عالمی استعمار کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کوبے نقاب کرکے امریکا اوراس کے حواریوں کے سامنے دلدار بن گئے، الیکشن میں ایم ایم کے موقف کو آگے بڑھانے کیلئے اور اس کے وجودکوزندہ رکھنے کے لیے حصہ لے رہے ہیں وہ جے یوآئی کے ضلعی الیکشن آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف نے لندن میں اے پی سی بلا کر اے آرڈی توڑی، اب اے پی ڈی ایم اور ایم ایم اے کوتوڑنے کے درپے ہیں پتہ نہیں وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں ان کے علم میں ہونا چاہئے کہ آج پاکستانی سیاست میں انہیں جو مقام حاصل ہے وہ پارلیمانی سیاست کی وجہ سے حاصل ہے ، بائیکاٹ سے انہیں کچھ نہیں ملے گا،پریس کانفرنس کے موقع پر پی ایف64کے امیدوار مولانا حماد اللہ فاروق، جے یوآئی کے عہدیدار خواجہ محمدزاہد، احمد خان اور حافظ محمد شاہد بھی موجود تھے، مولانانے واضح کیا کہ الیکشن کابائیکاٹ وہ لوگ کررہے ہیں جو جیتنے کی پوزیشن میں نہیں یا ان کے پاس امیدوار نہیں، ن لیگ اور جماعت اسلامی کے امیدوار آج بھی باقاعدہ انتخابی مہم چلارہے ہیں افواہوں پر کان نہ دھریں الیکشن وقت پر ہوں گے، نگران حکومت سے مطمئن نہیں ہیں اعتماد میں لیکر نہیں بنائی گئی،انتخابات میں دھاندلی ہونے کی صورت میں احتجاج اس وقت کرسکتے ہیں جب الیکشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کاخاتمہ حکومتی دارومدار پر ہے امریکا نے مسلمان ملکوں کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے دہشت گردی کی آڑ میں جنگ شروع کررکھی ہے، سوات میں موجودہ صورتحال ہماری حکومت کے دوران پیدا نہیں ہونے دی گئی ہم مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے قائل ہیں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ والوں نے مجھے دوبارہ ایم این اے بنایا تو وزیراعظم ان کی وجہ سے بنوں گا۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 319
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, وزیراعظم, لوگ, لندن, نیوز, موقع, موجودہ, مقابلہ, آج, اللہ, احتجاج, اسلامی, جواب, خلاف, خان, راستہ, سپریم, سیاست, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
پیپلز پارٹی اور پیپلز امن کمیٹی کے نام سے قائم آفس پر چھاپہ دو مغوی بازیاب فرحان دانش خبریں 1 21-08-10 11:07 PM
میرا تعلق ذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی سے ہے ‘ آصف علی زرداری کی پارٹی سے champion_pakistani خبریں 4 10-07-08 11:17 PM
خیر پور:ہنگامہ آرائی میں پیپلز پارٹی کے کارکن ملوث نہیں،قائم علی شاہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:59 AM
ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں،مہم جوئی کا تصور کر نے والے باز رہیں،نیشنل کمانڈ اتھارٹی عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 07:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger