واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی سے قربتیں بڑھ رہی ہیں، آئندہ سال الیکشن کا موسم شروع ہوجائے گا، شجاعت حسین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-12-10, 04:15 AM   #1
پیپلز پارٹی سے قربتیں بڑھ رہی ہیں، آئندہ سال الیکشن کا موسم شروع ہوجائے گا، شجاعت حسین
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 27-12-10, 04:15 AM

لاہور (نمائندہ جنگ،این این آئی) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ قربتیں بڑھ رہی ہیں اب صرف مسلم لیگیوں کی بجائے تمام جماعتوں کا اتحاد بننا بہتر ہے۔ بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جائیں گے اس لئے سیاسی کارکن عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کچھ لوگ وقتی لوٹے بن گئے ہیں تاہم یہ سارے واپس آ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شبینہ ریاض شیخ کے بڑے بھائی اور سابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احمد ریاض شیخ سے ان کے بڑے برادر نسبتی کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ اگلے سال الیکشن کا موسم شروع ہو جائے گا اور یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ کون کس کے ساتھ مل کر اتحاد بناتا ہے اب صرف مسلم لیگیوں کا اتحاد ہی وقت کی ضرورت نہیں رہا ہے بلکہ جمہوریت کی بقا اور استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جائیں گے بالخصوص پنجاب حکومت تو بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گی کیونکہ بلدیاتی انتخابات سے ن لیگ کی مقبولیت کا بھانڈا پھوٹ جائے گا لہٰذا عام انتخابات میں بدترین شکست سے بچنے کیلئے ن لیگ بلدیاتی انتخابات کو التوا میں ڈال رہی ہے۔ موجودہ سیاستدانوں کو بھٹو سے تشبیہہ نہیں دی جا سکتی اور شہباز شریف کو بھٹو سے ملانا ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کی ابھی تک سمجھ نہیں آ سکی اور نہ ہی حکومت اس ضمن میں حقائق سامنے لا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ انقلاب حکومتوں کے خلاف آتا ہے اور ن لیگ خود حکومت میں ہے وہ حکومت میں رہ کر کیسے انقلاب لا سکتی ہے؟
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 74
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کرتے, کس, پھوٹ, وقتی, لوگ, لوٹے, نظیر, میڈیا, موجودہ, احمد, بھانڈا, بھائی, بے, بے نظیر, جواب, جائیں, خود, خلاف, سوال, سال, شروع, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی نے شاہ محمود کے خلاف مہم شروع کردی، مشرف کے وارنٹ کو اختلاف کی وجہ قرار دے دیا گلاب خان خبریں 3 14-02-11 11:41 AM
پیپلز پارٹی نے گورنر راج جلد ختم کرنے پر غور شروع کر دیا مسافر خبریں 0 27-02-09 10:39 AM
بے نظیر کے قتل کی تحقیقات پر پیپلز پارٹی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، قاضی حسین احمد عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:13 AM
پیپلز پارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میاں مٹھو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:03 AM
::: حکمراں زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے حالات خراب کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی ::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 12:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger