واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی فضل الرحمن کو منانے میں ناکام ہو گئی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-10, 06:35 PM   #1
پیپلز پارٹی فضل الرحمن کو منانے میں ناکام ہو گئی
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 15-12-10, 06:35 PM

15 دسمبر 2010
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے جمعیت علماءاسلام ( ف) کو واپس حکومت میں شمولیت کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءوفاقی وزیر خورشید شاہ نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولا نا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔وفاقی وزیر خورشید شاہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو دوبارہ حکومت میں شامل ہونے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور جے یو آئی کی شکایات اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان ، خورشید شاہ کو دروازے تک الوداع کہنے بھی نہیں آئے۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اختلاف رائے ہی جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور اُنہیں اُمید ہے کہ جلد ہی جے یو آئی ( ف )کو منا لیں گے۔اُنہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن کو جو تجاویز دی گئی ہیں اُن پر وہ پارٹی مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ اُنہوں نے تسلیم کیا کہ سابق وفاقی وزیراعظم سواتی کی برطرفی سے قبل وزیر اعظم نے جے یو آئی کی قیادت کو آگاہ نہیں کیا لیکن اُنہیں متعدد بار وزیر اعظم نے خبردار کیا تھا کہ میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے لیکن وہ نہیں مانے جبکہ اعظم سواتی کو کرپشن کے الزامات کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔ مسلم لیگ سے رابطوں سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مفاہمت کی پالیسی اپنائی ہے اور تمام جماعتوں سے بات چیت روزانہ کا معمول ہے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے الگ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے مطالبات اور ترجیحات پر حکمران جماعت کی جانب سے کبھی توجہ نہیں دی گئی تاہم اِس کے باوجود مفاہمت کی پالیسی پراُنہوں نے عملدرآمد کیا جس پر اُنہیں تنقید بھی برداشت کرنی پڑی لیکن حکومت نے خود مفاہمتی پالیسی پر کلہاڑا مارا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگراعظم سواتی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے تو وزیر اعظم نے بھی ایسا ہی کیا ہے کیونکہ اصولی طور پر وزیر اعظم کو اُن کی جماعت کے وزیر کی برطرفی سے قبل انہیں آگاہ کرنا چاہیے تھا۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ وہ جمہوری نظام کو رواں دواں دیکھنا چاہتے ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 58
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (15-12-10)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کوشش, کرنی, گئی, پڑی, پاکستان, یو, ڈیسک, وزیر, وزیراعظم, میڈیا, بازی, توجہ, جواب, جلد, جائے, حسن, خود, خلاف, دیں, سوال, طور, عملدرآمد, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی اور پیپلز امن کمیٹی کے نام سے قائم آفس پر چھاپہ دو مغوی بازیاب فرحان دانش خبریں 1 21-08-10 11:07 PM
پیپلز پارٹی اور متحدہ میں تنازع کی اہم وجہ۔۔۔۔ شریف خبریں 8 06-03-10 07:38 PM
پرویز مشرف کو صرف پیپلز پارٹی نے نہیں نکالا۔ نواز شریف مسافر خبریں 0 13-03-09 03:13 PM
زرداری ہاؤس: پیپلز پارٹی کی انوکھے انداز میں تشکیل، پرانے لوگ باہر اسلام آ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:35 AM
مولانا فضل الرحمن سے کوئی انتخابی اتحادنہیں ہوا  ترجمان پیپلز پارٹی عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger