واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار

اس موضوع کے 0 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 263 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 10:42 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 584
کمائي: 843
ميرا موڈ:
شکریہ: 88
86 مراسلہ میں 170 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار

پیپلز پارٹی میں نووارد توقیر ضیاء اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بے یقینی کا شکار

اسلام آباد (رپورٹ:عمر چیمہ) بینظیر بھٹو کے قتل سے بہت سے نوواردوں کا سیاسی مستقبل بے یقینی کا شکار ہو گیا، ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل توقیر ضیاء بھی ان سے علیحدہ نہیں اگرچہ ان کا دعویٰ ہے کہ صرف ایک ملاقات میں انہوں نے بینظیر بھٹو کے ساتھ موثر ذہنی آہنگی قائم کر لی تھی۔ سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف ایک موقع پر پیپلزپارٹی نے بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے نئے لیڈروں کے خیالات سے آگاہ ہونے کے بعد ہی وہ اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی قیادت کے ذہن کا اندازہ لگانا ہو گا کہ وہ میرے بارے میں کیاسوچتے ہیں اور مجھ سے کیا کام لے سکتے ہیں۔ توقیر ضیاء نے تسلیم کیا کہ بینظیر بھٹو کے ساتھ ان کے دیرینہ روابط نہیں تھے مگر انہوں نے مقتول چیئر پرسن پی پی پی کے ساتھ مثالی ہم آہنگی قائم ہونے کے بارے میں دعویٰ کیا۔ اپنے قتل سے ایک روز قبل 26 دسمبر کو انتخابی مہم کے سلسلہ میں پشاور کے دورے میں صرف ایک ملاقات کے دوران انہیں مرحومہ بینظیر کا اعتماد کرنے میں بہت کم وقت لگا۔ پارٹی میں ان کی شمولیت کے اوائل دسمبرمیں ہو جانے کے باوجو دضیاء نے کہا کہ بینظیر سے میری پہلی ملاقات ان کے پشاور جاتے ہوئے ہوئی جہاں انہیں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرنا تھا، بینظیر نے ایک ای میل بھیجی جس میں توقیر ضیاء کے ان کے ہمراہ پشاور جانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور وہاں مجھے ان کا اعتماد حاصل ہوا، ہم نے اکٹھے سفر کیا اور اچھے طریقے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ضیاء نے کہا کہ انہوں نے میری باتیں انتہائی دلچسپی کے ساتھ سنیں۔ پشاور یاترا کے علاوہ بینظیر سے کسی ملاقات کے بارے میں استفسار پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی حیثیت میں ان کے نیشنل ڈیفنس کالج آنے پر اور جب وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز تھے ان کی بینظیر سے ملاقات ہوئی۔ اس سوال پر کہ پی پی پی میں ان کا جانا کس طرح ممکن ہوا توقیر ضیاء نے کہاکہ پارٹی کے صوبائی لیڈر قاسم ضیاء نے مجھ سے رابطہ کیا، مجھ سے عمران خان اور قاسم ضیاء دونوں نے رابطہ کیا۔ پی پی پی میں اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں تفصیل بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرچہ میں جہانگیر بدر سے اکثر ملتا رہتا ہوں مگر میں اپنی افادیت کے فیصلہ کیلئے اعلیٰ قیادت آصف علی زرداری اور مخدوم امین فہیم کا منتظر ہوں تاہم جہانگیر بدر نے توقیر ضیاء کو پارٹی کیلئے قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بینظیر نے ان کی بہت تعریف کی، بینظیر بھٹو نے ضیاء کو ایک بہادر شخص کہا، وہ بینظیر کے راولپنڈی میں آخری خطاب کے دوران سٹیج پر موجود تھے۔ بدر نے کہا کہ ضیاء پوری طرح پی پی پی کا حصہ ہیں۔ ضیاء وہ شخص ہیں جن کے خلاف پی پی پی نے جب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین تھے نیب میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا۔ 7 پریل 2005ء کو دائر ریفرنس میں ان پر حکومتی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مہنگی سرکاری کار اس کی اصل قیمت کے نصف سے بھی کم پر خریدنے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ تمام تفصیل پی پی پی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔ ضیاء کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے کے بعد بھی بینظیر بھٹو کے ایک ترجمان نے کہاکہ پارٹی اس ریفرنس کی پیروی جاری رکھے گی۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ان کے خلاف کارروائی نیب کا فرض ہے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ پیپلز پارٹی کے برسر اقتدار آنے کی صورت میں اس نوعیت کے ریفرنسوں کی مخالف پیروی جاری رکھی جائے گی۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Bookmarks

Tags
فرض, کالج, پاکستان, ویب, وزیراعظم, موقع, ممکن, اللہ, الزام, اسلام, اعلیٰ, خلاف, خان, زرداری, سفر, شخص, عمران, عمران خان, صوبائی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، میاں مٹھو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:03 AM
بڑی سیاسی جماعتیں مستقبل کا نقشہ سمجھنے میں ناکام رہیں،قاضی حسین عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 08:31 AM
ملکی امور میں فوجی کردار کا حامی نہیں“جنرل(ر) توقیر ضیاء پیپلز پارٹی میں شامل خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 11:41 AM
پیپلز پارٹی نے ٹکٹ کیلئے زیر غور توقیر ضیاء کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 05:29 PM
سیاسی پارٹیاں الیکشن پر بے یقینی کا شکار، انتخابی مہم تیز نہ ہو سکی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 10:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger