|
پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ،مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ،لشکر رئیسانی

22-02-08, 02:30 AM
پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ،مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ،لشکر رئیسانی
کوئٹہ(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کو ارکان اسمبلی کی مطلوبہ تعداد کی حمایت حاصل ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ (ق)لیگ کے فارورڈبلاک نے رابطہ کیا ہے جبکہ آزاد امیدواروں کی بھی حمایت حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں وزارتوں کی تقسیم اتحادیوں میں باہمی افہام و تفہیم سے کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز” جنگ “سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مختلف سیاسی جماعتوں سمیت بعض آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد پارٹی بلوچستان میں حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں آگئی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں بننے والے فارورڈبلاک نے بھی ہم سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں آئندہ مخلوط حکومت کے خدوخال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک اس سلسلے میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اتحادیوں سے انڈراسٹینڈنگ ہونے کے بعد آئندہ حکومت کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی جبکہ وزارتوں کی تقسیم باہمی افہام و تفہیم سے کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے انہیں پارٹی کی مرکزی قیادت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے اس سوال کے جواب میں کیا وہ ضمنی انتخابات کے ذریعے بلوچستان اسمبلی کا رکن بننے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ وہ صوبائی صدر کی حیثیت سے پارٹی کو صوبے میں مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|