اعظم طارق کوہستانی
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے چیئرمین نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آج (جمعہ) کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماء تاج حیدر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن چیئر میں نیب کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ بھر میںیوم احتجاج منایاجائے گا اور ہڑتال کی جائیگی۔ اس موقع پر انھوں نے عوام ،تاجر برادری اور ٹرانسپورٹر سے اپیل کی کے وہ ہڑتال میں شریک ہوں اور اپنا کاروبار بند رکھیں۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔
لیکن آج کیا ہوا سب کے سامنے منظر نامہ کھلا ہوا ہے ۔۔۔آئیے دیکھتے ہیں اس پر امن ہڑتال میں کتنی ماؤں کی گودیں اُجڑ گئی اور کتنوں کے سہاگ ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد کراچی میں تادم تحریر جلاؤ گھیراؤ کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 17 گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا، کشیدہ صورتحال کے باعث آج نا صرف سندھ کے تعلیمی ادارے بند رہے بلکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر ندارد تھی۔ پولیس کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ کے نزدیک نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، مقتول کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔ گارڈن کے علاقے لشکری محلہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن طارق لشکری ہلاک ہوا۔ ماڑی پور اڈے کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ عوامی کالونی میں فائرنگ کر کے اعجاز نامی شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ لیاری، ماڑی پور، کھارادر، رنچھوڑ لائن ، گلستان جوہر، اور گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکانیں بند کرا دیں۔
برنس روڈ اور الیکٹرانک مارکیٹ میں بھی مسلح موٹر سائیکل سوار گشت کرتے رہے اور تجارتی مراکز بند کر ا دئیے۔ نامعلوم افراد نے بوٹ بیسن، بلاول چورنگی، آئی سی آئی پل اور رنچھوڑ لائن میں چار بسیں نذر آتش اور ککری گراونڈ کے قریب ایک ٹرک نذر آتش کر دیا گیا۔ جہانگیر روڈ پر ایک رکشہ اور ایک کار جبکہ پاک کالونی میں بھی ایک کار کو آگ لگا دی گئی، پرانی سبزی منڈی کے قریب دو بسوں کو جلا دیا گیا۔ جامعہ کراچی کے تحت آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔ آل کراچی تاجر اتحاد اور کراچی ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی کی اپیل پر جمعہ کواحتجاج اور ریلیوں سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر نے کہا کہ عدلیہ کااحترام کرتے ہیں اس کے فیصلے کے خلاف ہڑتال یا احتجاج کی حمایت نہیں کریں گے۔
پیپلز پارٹی شاید اقتدار کے نشے میں ہے۔۔۔جس دن ان کا یہ نشہ ہرن ہوگیا۔۔۔ اس دن شاید عوام


خوب مزے میں ہوگی۔
پیپلز پارٹی کا نشہ