|
پیپلز پارٹی کو مسقبل میں ملنے والا اسکا آخری اقتدار ہو گا،غنویٰ بھٹو

21-02-08, 03:57 AM
پیپلز پارٹی کو مسقبل میں ملنے والا اسکا آخری اقتدار ہو گا،غنویٰ بھٹو
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی شہید بھٹوکی چےئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو مستقبل میں ملنے والا اقتدار اس کا آخری اقتدار ہوگا اور آنے والی حکومت غیرملکی اشاروں پر کام کرے گی جبکہ فاطمہ بھٹو نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں مالداروں نے دولت فراوانی سے استعمال کرکے غیرکو برتری کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔ وہ بدھ کو المرتضیٰ ہاوٴس لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔غنویٰ بھٹو نے کہا کہ ملک کی بڑی سیاسی پارٹیوں نے انتخابات کے دوران دھاندلی کی شکایات نہیں کی، تاہم میں ملک بھرکے عوام کو بتاوٴں گی کہ انتخابات میں کس طرح دھاندلیاں کی گئی ہیں۔ مستقبل میں بننے والی حکومت اور اپوزیشن دونوں کمزور ہوں گی اور غیرملکی طاقتوں کے اشارے پر چلنے پر مجبور ہوں گی۔ پیپلزپارٹی کی مستقبل میں بننے والی حکومت میرمرتضیٰ بھٹوکے قاتلوں کی حکومت ہوگی اور یہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|