واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی کیخلاف سازش خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے، تحریک استقلال

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 10:09 AM   #1
پیپلز پارٹی کیخلاف سازش خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے، تحریک استقلال
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 10:09 AM

پیپلز پارٹی کیخلاف سازش خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے، تحریک استقلال



کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل صرف پیپلز پارٹی کا ہی نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہے جس کے باعث پورے ملک کے عوام اس نازک صورتحال میں اپنی ذات کے بجائے اپنے ملک کیلئے سوچیں، تحریک استقلال کے مرکز سے جاری کردہ اپنے بیان میں رحمت خان وردگ نے کہا کہ بینظیر بھٹو کا قتل ملک کیخلاف گہری سازش ہے اس سازش کو بے نقاب کیا جائے، انہوں نے صدر پرویز مشرف کی جانب سے سانحہ کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس سے کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت ملک بھر کی جمہوری قوتیں تحقیقات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس سے کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت ملک بھر کی جمہوری قوتیں تحقیقات کے سلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی مدد اور حمایت کریں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہی ہے اور ان کے رہنما اور عوام حالت سوگ میں ہیں ایسے حالات میں پارٹی کیخلاف کوئی بھی سازش ملک کیخلاف خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔ اپنے بیان میں رحمت خان وردگ نے کہا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس کی نہ صرف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے بلکہ اس تحقیقات کو منظر عام پر بھی لایا جائے، انہوں نے صدر پرویز مشرف سے مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 371
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, خان, صورتحال, صاف, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
پنجاب اسمبلی : گورنر کی مبینہ گمشدگی پر دلچسپ صورتحال‘ پیپلز پارٹی کا احتجاج ALI-OAD سیاست 0 09-12-10 08:52 AM
پیپلز پارٹی: ماضی، حال اور مستقبل ALI-OAD سیاست 0 05-12-10 04:00 PM
وزیراعلیٰٰ کے رویے پر پیپلز پارٹی کے پانچ صوبائی وزراء مستعفی ابن جلال خبریں 0 26-03-09 02:05 AM
پیپلز پارٹی جنرل مشرف کی بی ٹیم بن کر سابقہ حکومت کی پالیسیوں پر عمل پیرا عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger