واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پیپلز پارٹی کے 20کارکنوں کا نوڈیرو میں بینظیر کی برسی پر خودسوزی کا اعلان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-11, 05:38 AM   #1
پیپلز پارٹی کے 20کارکنوں کا نوڈیرو میں بینظیر کی برسی پر خودسوزی کا اعلان
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 21-12-11, 05:38 AM

اسلام آباد (رپورٹ: ممتاز علوی) پارٹی کے جانثار کارکنوں اور بلوچستان کے سیلاب زدگان سے حکمراں جماعت کی بیگانگی اور لاتعلقی پر پارٹی کے تقریباً 20 عہدیدار اور کارکن محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خودسوزی کریں گے، پیپلز پارٹی تحصیل جعفر آباد کے سابق صدر منیر احمد ابڑو نے منگل کو ٹیلی فون پر بتایا کہ کارکنوں میں دن بدن مایوسی اور بددلی بڑھتی جا رہی ہے، اب انتہائی اقدام کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا لیکن ان میں سے اکثریت اپنے جذبات کے اظہار سے ناواقفیت کی وجہ سے خاموش ہے، منیر احمد ابڑو نے کہا کہ وہ ، شاہنواز خان، سہراب کھوسہ اور نذر بلوچ سمیت 19کارکنوں کے ساتھ نوڈیرو میں بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالیں گے اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی پر اپنی جوانیاں اور آرام قربان کر دیا لیکن بدلے میں ہمیں مرکزی اور صوبائی قیادت کی جانب سے نظرانداز کیا جاتا رہا اور توہین آمیز سلوک روا رکھا گیا جو اب حد سے گزرنے لگا ہے، منیر ابڑو نے کہا کہ شکایات پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر صادق عمرانی، وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کے ترجمان علی مدد جتک سے رابطے کیے گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ جعفر آباد سے ان سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا، شکایات سامنے لائی جاتیں تو یقینا سنی بھی جاتیں اور ان کا ازالہ بھی کیا جاتا، پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف خودسوزی کے انتہائی اقدام کے بارے میں منیر ابڑو نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی کارکنوں کے مسائل کی جانب توجہ دلاتے دلاتے تھک گئے ہیں جبکہ ہمارے خاندانوں کو بھی اسی طرح کے مصائب اور مشکلات کا سامنا ہے، اُنہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے اپنے صوبے کے سیلاب زدگان کو نظرانداز کرتے ہوئے سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے پارٹی رہنما فریال تالپور کو 5کروڑ روپے کی خطیر رقم دی ہے جبکہ بلوچستان کے ہزاروں سیلاب زدگان کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

جنگ
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 53
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (21-12-11), احمد نذیر (21-12-11)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلز پارٹی کے گڑھ نوڈیرومیں سپریم کورٹ اور جسٹس افتخار چوہدری کی حمایت اور صدر زرداری کے خلاف ریلی گلاب خان خبریں 2 19-02-10 01:07 AM
ارباب رحیم کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، پیپلز پارٹی عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:41 AM
پیپلزپارٹی کے 3 رہنماؤں اور 13 اہلکاروں کے نام ای سی ایل میں شامل خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:25 AM
پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں،تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو واپس لے لیں گے،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:13 AM
لاہور: لانگ مارچ کیلئے پیپلز پارٹی کے سیاسی جماعتوں سے رابطے،رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن،50گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 04:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger