واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پی سی او ججوں کا بائیکاٹ، بار کو تالا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-07, 10:17 PM   #1
پی سی او ججوں کا بائیکاٹ، بار کو تالا
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 05-12-07, 10:17 PM

پاکستان بار کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا جب کہ ماتحت عدلیہ کا ہر جمعرات کو بائیکاٹ کیا جائے گا۔
ادھر نامہ نگار عبادالحق نے لاہور سے خبر دی ہے کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اجلاس کرنے سے روک دیا گیا ہے اور بار کےاجلاس کے موقع پر بار ایسوسی ایشن کو تالا لگادیا گیا۔

پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کا مکمل بائیکاٹ کے بارے میں پاکستان بار کونسل کے ممبر رشید رضوی نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بدھ کو ہونے والی وکلاء کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پاکستان بار کونسل کی لاہور میں میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

رشید رضوی نے کہا کہ ان میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور چاروں ہائی کورٹوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا جبکہ ماتحت عدالتوں میں روزانہ ایک گھنٹے علامتی ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر جمعرات کو ڈسٹرکٹ اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز جلوس نکالیں گی۔

رشید رضوی نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وکلاء کی تحریک کمزور پڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک کمزور نہیں پڑ رہی بلکہ عنقریب یہ تحریک اور زور پکڑے گی۔ رشید رضوی نے مزید کہا کہ ہمارا خوف ختم ہو گیا ہے اور ہم زیادہ جوش سے تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سکیورٹی اہلکاروں نے ظالمانہ طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور بڑے پیمانے پر وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے اس کی مثال پچھلے ساٹھ سالوں میں کہیں نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ پانچ دسمبر کو صرف لاہور ہے سے اڑھائی ہزار وکلاء کو گرفتار کیا گیا۔

رشید رضوی نے کہا کہ تمام صوبوں میں مکمل بائیکاٹ ہے سوائے لاہور اور کراچی کے جہاں صرف سرکاری وکلاء عدالتوں میں حاضر ہوتے ہیں۔

سبکدوش کئے گئے ججوں پر انہوں نے کہا کہ ان ججوں کی حمایت ہمارے لئے نہایت حوصلہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں کہ اتنے دنوں بعد ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا یعنی کہ کل تک انتظار کیا جا رہا تھا کہ شائد عبوری آئین کے تحت حلف اٹھا لیں۔

رشید رضوی نے کہا کہ وکلاء کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پاکستان بار کونسل دوبارہ سترہ دسمبر کو ملیں گے اور لائحہ عمل تیار کریں گے کہ آنے والی چھٹیوں میں وکلاء تحریک کو نقصان نہ پہنچے۔

یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں کے ساتھ کورٹ کی سردی کی چھٹیاں بھی آرہی ہیں۔

لاہور میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری امین جاوید کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا اجلاس بدھ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت میں واقع بار روم میں ہونا تھا۔

بار کے سیکرٹری کے بقول بار کے عہدیدار جب اجلاس کے لیے بار روم پہنچے تو ان کو وہاں اجلاس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور بار روم کو تالے لگا کر بند کردیا گیا تھا۔

ان کا کہنا کہ سپریم کورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے بار کے عہدیداروں کو اجلاس کی اجازت نہ ملنے پر تمام عہدیداروں نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ اجلاس سپریم کورٹ بار کے نظربند صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ کے باہر کیا جائے گا۔

جاوید امین سمیت دیگر عہدیداروں نے اعتزاز احسن کی رہائش گاہ ( جسے اعتزاز احسن کی نظربندی کے باعث سب جیل قرار دیا گیا ہے) کے باہر ایک اجلاس کیا جس میں ملکی صورت حال کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے ہیں جن کا اعلان جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 349
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پاکستان, مکمل, موقع, انتظامیہ, جیل, حال, خبر, سپریم, عید, صوبوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی پاسپورٹ، ویزے، کرنسی بنانے والا گرفتار کنعان میرا پاکستان 0 04-03-10 12:51 PM
ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ، آئی سی سی کا گرین سگنل champion_pakistani کرکٹ 0 04-01-09 11:35 AM
کچھی کینال پراجیکٹ، شرپسندوں نے واٹر پمپ کو دھماکے سے اڑا دیا عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:57 AM
الیکشن بائیکاٹ، اے پی ڈی ایم ’منقسم‘ چاچا کمال خبریں 0 09-12-07 10:58 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger