|
پی سی او ججوں کو معزول ججوں کی رہائش گاہیں الاٹ کردی گئیں

05-12-07, 08:47 AM
اسلام آباد ( عمر چیمہ ) سپریم کورٹ نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے نئے ججوں کو معزول ججوں کی رہائش گاہیں الاٹ کردی ہیں تاہم چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی رہائش گاہ 3نومبر کے بعد کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو الاٹ نہیں کی گئی اسسٹنٹ رجسٹرار جنہوں نے دفتریاحکام جاری کئے اس موضوع پر گفتگو سے کترا رہے تھے سپریم کورٹ کے رجسٹرار تبصرے کیلئے دستیاب نہیں ہوسکے اور ان کے پی آر او نے بتایا کہ انہیں اس پیش رفت پر کوئی معلومات نہیں ایک قابل احترام معزول جج جسٹس رانابھگوان داس نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ انہیں اس حوالے سے عدالت سے ایک تحریری اطلاع ملی ہے انہو ں نے اسے رہائش گاہ خالی کرنے پر مجبور کرنے کیلئے دباؤ کا ایک حربہ قرار دیا تاہم جسٹس داس نے دی نیوز کو آگاہ کیا کہ قرب وجوار میں ایک بڑی تعداد میں خالی بنگلوں کی دستیابی کے باوجود ان کی رہائش گاہیں نئے پی سی او ججوں کوالاٹ کی گئی ہیں حالانکہ وہ بنگلے نئے آنے والوں کو اکاموڈیٹ کرنے میں کافی تھے حتیٰ کہ ایک معزول جج جسٹس جاوید اقبال کی رہائش گاہ ایک سینئر پی سی او جج جسٹس فقیر محمد کھوکھر کو الاٹ کی گئی ہے جو پہلے ہی ججز انکلیو میں رہائش پذیر ہیں ۔کھوکھر کے موجودہ بنگلے کو نئے پی سی او جج جسٹس قائم جان کیلئے نامزد کیاگیا ہے ایک اور معزول جج جسٹس سردار رضا محمد خان کابنگلہ جسٹس موسیٰ لغاری کو الاٹ ہوا ہے جسٹس اعجاز الحسن کو معزول جج جسٹس شاکر اللہ جان اور جسٹس شبیر اختر کو معزول جج جسٹس تصدق جیلانی کی رہائش گاہ ملی ہے ۔معزول جج جسٹس غلام ربانی کابنگلہ جسٹس ضیاء پرویز کو الاٹ کیاگیا ہے جسٹس داس نے کہا کہ کئی رہائش گاہیں خالی پڑی ہیں لیکن نئے لوگوں کو وہ ا لاٹ کی گئی ہیں جو معزول ججوں کے پاس ہیں چیف جسٹس کی رہائش گاہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ گھر چیف جسٹس کیلئے ہے اور جسٹس ڈوگر کو الاٹ نہیں کیاگیا تاہم جسٹس بھگوان داس نے کہا کہ انہوں نے اور انکے ساتھیوں نے جو آفیشل لیٹر وصول کیا ہے اس میں رہائش گاہ خالی کرنے کیلئے کسی ٹائم فریم کا ذکر نہیں انہوں نے کہا ”نئی الاٹمنٹ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہو ں نے رہائش گاہوں کو خالی قرار دیا ہے کہ انہیں جج استعمال نہیں کررہے “ اس وقت ججز انکلیومیں 18بنگلے ہیں ایک ایک فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس فدا محمد خان اور فیڈرل ٹیکس محتسب جسٹس منیر اے شیخ کو الاٹ کیاگیاہے ۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|