|
پی سی او سے انکار کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج دوبارہ نظربند

09-12-07, 02:38 PM
پی سی او سے انکار کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے جج دوبارہ نظربند
لاہور (نمائندہ جنگ) پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کو ہفتہ کے روزان کے گھروں میں پھر سے قید کر کے ان جج صاحبان اور ان کے اہل خانہ کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔ فاضل ججوں کے گھروں کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر کے داخلی اورخارجی راستے بند کرکے پولیس نفری تعینات کر دی گئی۔ حلف نہ اٹھانے والے ان جج صاحبان نے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خواجہ محمد شریف نے بتایا کہ 3 نومبر کے بعد انہیں گھر پر نظر بند کر دیا گیا تھا مگر بعد میں گارڈ ہٹا لی گئی تھی مگر گزشتہ روز گھر کے باہر پھر گارڈ لگا دی گئی اور پولیس نے پیغام دیا کہ گھر سے کوئی باہر نہیں جا سکتا اور نہ ہی اندر آ سکتا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انہیں پولیس انسپکٹر نے اطلاع دی کہ ان کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے لہٰذا کوئی فرد گھر سے باہر نہ آئے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس شاکر علی، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اقبال حمید الرحمن کے گھروں کے باہر بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے سابق ججوں اور ان کے اہل خانہ کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔ جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ حلف نہ اٹھانے والے ججوں کو لاہور میں ہونے والے کل پاکستان وکلاء کنونشن میں شرکت کرنے سے روکنے کے لئے گھروں میں قید کیا گیا ہے حالانکہ مجھے تو کنونشن میں شرکت کی دعوت بھی نہیں ملی تھی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|