|
پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے37جج برطرف نوٹیفکیشن جاری

05-12-07, 10:09 AM
اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت قانون نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے سپریم کورٹ کے 13اور لاہور، سندھ، پشاور ہائی کورٹس کے 24ججوں کی انکے عہدوں سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق جن ججوں نے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا تھا انکو پی سی او کے ججز آرڈر 2007ء کے تحت برطرف کیا گیا ہے۔ ان تمام ججوں کو ایک ہی نوٹیفکیشن کے ذریعے فارغ کیا گیاہے جن ججوں کو بر طرف کیا گیا ہے ان میں سندھ ہائی کورٹ کے 12لاہور ہائی کورٹ کے 10 اور پشاور ہائی کورٹ کے 2جج شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانیوالے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر 13ججوں کی برطرفی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہوچکا ہے۔ ان جج صاحبان میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس رانا بھگوان داس،جسٹس جاوید اقبال، جسٹس سردار محمد رضا خان، جسٹس خیل الرحمن رمدے، جسٹس فلک شیر،جسٹس شاکر اللہ جان، جسٹس تصدق حسین جیلانی،جسٹس ناصر الملک، جسٹس راجہ فیاض احمد،جسٹس چوہدری اعجازاحمد، جسٹس طیب جمشیدعلی اور جسٹس غلام ربانی شامل ہیں۔ اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے پر سبکدوش کیے گئے ججوں کو پنشن اور واجبات کی ادائیگی کے لیے حکومت کو سفارش کر دی ہے ۔ ججوں کی سبکدوشی کے احکامات کی روشنی میں سبکدوش ہونے والے تمام جج پنشن واجبات اور دوسری تمام مراعات لینے کے اہل نہیں ہیں اس مقصد کے لیے جب اٹارنی جنرل پاکستان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن کے تحت تو سبکدوش ہونے والے جج پنشن اور مراعات کے حقدار نہیں، تاہم انہوں نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ سابق ججوں کو ماضی کی طرح پنشن اور مراعات دے دی جائیں۔ بی بی سی اردو کے مطابق نگران وزیرقانون سید افضل حیدر نے کہاکہ ان ججوں نے اپنی مرضی سے نئے پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھایا، اس لیے اب وہ جج نہیں رہے اس لیے ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ عدلیہ کو توڑنا ملک توڑنے کے مترادف ہے۔ کوئی بھی ملک جمہوریت کے بغیر اگر اس ملک میں قانون کی حکمرانی قائم ہو تو زندہ رہ سکتا ہے مگر ملک میں قانون موجود نہ ہو تو پھر بچ نہیں سکتا۔ جمہوریت صرف عدلیہ کی آزادی سے ہی ممکن ہے۔میں نے ملک کیساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا تھا، کسی فرد واحد کی وفاداری کا حلف کیسے اٹھا سکتا ہوں، جن لوگوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے میں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، ان کی اپنی کچھ مجبوریاں ہونگی۔سندھ ہائی کورٹ کے بر طرف ججوں میں جسٹس رحمت حسین جعفری جسٹس خلجی عارف حسین جسٹس امیر ہانی مسلم جسٹس گلزار احمد جسٹس مقبول باقر جسٹس محمد اطہر سعید جسٹس فیصل عرب جسٹس سجاد علی شاہ جسٹس ظفر احمد خان شیروانی جسٹس سلیمان انصاری جسٹس عبدالرشید کلہواڑ جسٹس ارشد سراج پشاو رہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل جسٹس دوست محمد خان اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خواجہ محمد شریف جسٹس ثاقب نثار جسٹس آصف کھوسہ جسٹس سائر علی جسٹس اعجاز احمد چوہدری جسٹس ایم اے شاہد صدیقی جسٹس محمد جہانگیر ارشد جسٹس اقبال الرحمن جسٹس عطا بندیال اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|