واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پی نیویگیشن نظام کی آزمائش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-08, 07:15 AM   #1
پی نیویگیشن نظام کی آزمائش
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 30-04-08, 07:15 AM

یورپ نے اپنے مجوزہ سیٹلائٹ نیویگیشن نظام ’گلیلیو‘ کے اطلاق کی راہ میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی دوسری سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دی ہے جو پورے نظام کح جانچ کرے گی۔
اس سیٹلائٹ کو قزاقستان کے ایک سویوز راکٹ نے سنیچر کی شب خلائی مدار میں پہنچایا۔

گلیلیو کے تحت تیس سیٹلائٹ خلا میں بھیجی جائیں گی اور یہ دنیا کا سب بہترین سیٹلائٹ نیویگیشن نظام ہوگا۔ سیٹلائٹ نیوگیشن کے ذریعہ یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ دنیا میں کس جگہ ہیں اور اگر آپ ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا چاہتے ہیں تو یہ سیٹلائٹس آپکو راستہ بھی دکھا سکتی ہیں۔ تاہم اب اس ٹیکنالوجی کو طیارے اتارنے جیسے انتہائی پیچیدہ کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

سیٹلائٹ نیویگیشن کا نظام تو پہلے سے موجود ہے لیکن فی الحال اس کے لیے امریکی سیٹلائٹس پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ اسے گلوبل پوزیشنگ سسٹم یا جی پی ایس کہتے ہیں۔ یورپی نظام اس سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا۔ امریکی نظام میں پانچ چھ میٹر کی غلطی کی گنجائش ہے جو یورپی نظام میں ایک میٹر سے زیادہ نہیں ہوگی۔

جو سیٹلائٹ اب خلا میں بھیجی گئی ہے وہ یورپی نظام میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو ٹیسٹ کرے گی۔ اس کا ایک بنیادی کام وقت کے تعین کے نظام کو بھی چیک کرنا ہوگا جس کے بغیر نیویگیشن کا پورا سسٹم بکھر سکتا ہے۔ اس سے پہلے سن دو ہزار پانچ میں بھی اسی طرز کی ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجی گئی تھی۔ ان سیٹلائٹس کو جیوو اے اور جیوو بی کے نام دیے گئے ہیں۔

پہلا مشن بین الاقوامی معیارات پر پورا اترا تھا۔ جیوو بی کو خلا میں بھیجنے میں کئی مربتہ تاخیر ہوئی کیونکہ کچھ کل پرزے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے۔
گلیلیو پروگرام میں بھی کافی تاخیر ہوئی ہے اور ایک مرحلے پر تو اسے ختم کرنے کی نوبت آگئی تھی۔

اس منصوبے پر یورپ ڈھائی ارب ڈالر خرچ کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ سوا پانچ ارب ڈالر حال ہی میں منظور کیے گئے ہیں لیکن منصوبے میں شامل حکومتوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ مزید رقم فراہم نہیں کی جائے گی۔

اگر جیوو بی کے تمام تجربے کامیاب ثابت ہوتے ہیں تو گلیلیو کے پہلے چار مصنوعی سیارے سن دو ہزار دس تک خلا میں پہنچا دیے جائیں گے اور پورا نظام سنہ دو ہزار تیرہ تک کام کرنے لگے گا۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 295
Reply With Quote
جواب

Tags
قدم, بہترین, راستہ, سیارے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام اور میڈیکل سائنس ڈاکٹرنور اسلام اور عصر حاضر 3 22-05-12 12:39 PM
آئیڈیل ام طلحہ عورت کہانی 24 09-11-11 05:51 PM
بیرون ملک سے میڈیکل کی جعلی ڈگریاں جاویداسد خبریں 0 09-07-10 03:02 PM
ایکسرے اور ریڈیم کی دریافت Real_Light دیگر تحقیقات 0 12-07-08 02:27 PM
یورپی نیویگیشن نظام کی آزمائش وجدان دلچسپ اور عجیب 0 08-05-08 05:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger