واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 10:21 AM   #1
پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 14-04-08, 10:21 AM

پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی
اسلام آباد(ابرار مصطفی‘ خصوصی رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سہولت ان اداروں اور تنظیموں کو حاصل ہو گی جن کے پاس موبائل فون سپیکٹرم نہیں ہو گا۔ تاہم وہ نیٹ ورک اور ٹاور کی تنصیب کر سکتے ہوں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے موبائل ورچل نیٹ ورک آپریٹرز (mvno) کے نام سے پالیسی جاری کر دی ہے جو موبائل فون پالیسی 2004ء کی شق 6.12 کے تحت جاری کی گئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت تمام ایسے تجارتی ادارے اور تنظیمیں اپنی موبائل فون سروس شروع کر سکتی ہیں اس سلسلہ میں ان کو چھ موبائل فون کمپنیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ معاہدہ کرنا ہو گا جس کی حتمی منظوری (پی ٹی اے) دے گی۔ اس پالیسی کے تحت پانچ ماڈلز جاری ہوئے ہیں۔ خواہش مند اداروں اور تنظیموں کو ان پانچ ماڈلز میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ پی ٹی اے کے پالیسی فریم ورک کے تحت صرف ایسے ادارے اور تنظیمیں موبائل فون سروس شروع کر سکیں گی جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں۔ نجی کاروباری و تجارتی ادارے اور تنظیمیں اپنے (برانڈ نیم) تجارتی نام کے ساتھ سروس شروع کر سکتی ہیں۔ اس سلسلہ میں پی ٹی اے متعلقہ اداروں کے لئے الگ نمبرز کا گروپ جاری کرے گی تاکہ اس نام کے ساتھ موبائل فون کنکشن(سم) جاری ہو سکے۔ پالیسی کے تحت معاہدہ کے فریق ایک دوسرے کا نیٹ ورک اور سوئچ رومز استعمال کر سکیں گے۔ ایک فریق اپنا نیٹ ورک بھی قائم کر سکے گا جس پر موبائل فون کمپنی کی سروس اس کے برانڈ نام کے ساتھ شروع کر سکے گا۔ اس سروس کے معیار کو برقرار رکھنا فریقین کی ذمہ داری ہو گی جو پی ٹی اے نے طے کر رکھا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ایسے علاقوں میں بھی موبائل فون سروس شروع ہو سکے گی جن میں ابھی تک موبائل فون کمپنیوں نے سروس فراہم نہیں کی ہے۔ معاہدہ کے تحت نجی ادارہ موبائل فون کمپنی سے سروس(منٹ) حاصل کر کے اپنے صارفین کو فروخت کرے اس طرح وہ ماہانہ اور ہفتہ کی بنیاد پر استعمال ہونے والے منٹ کی ادائیگی کی ذمہ دار ہو گی۔ وہ اپنے صارفین سے وصول کرنے کی پابند ہو گی۔ نجی ادارہ موبائل فون سروس کی فراہمی کے لئے نیٹ ورک اور سوئچ رومز کی تنصیب کر سکے گا لیکن اس نیٹ ورک سے ملکی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہونا چاہئے۔ پالیسی فریم ورک کے مطابق تمام معاہدوں کے ساتھ تمام ضروری دستاویزات اور تنصیبات کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ ایک بار معاہدہ ہو جانے کے بعد فریقین اس میں تبدیلی نہیں کر سکیں گے جبکہ پی ٹی اے اس پالیسی پر ضرورت کے پیش نظر نظرثانی کر سکے گی۔ پی ٹی اے کی پالیسی کے بعد ایسے ادارے اور تنظیمیں موبائل فون سروس شروع کر سکیں گی جن کے پاس موبائل فون سروس کا لائسنس نہیں ہے اور نہ ہی اس نے سپیکٹرم کی فیس ادا کی ہو۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 301
Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, پاکستان, نظر, موبائل, ابرار, خصوصی, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیپلزپارٹی کے موجودہ جمہوری دور کے سب سے خطرناک کھیل کا آغاز ہوگیا، بھارتی ٹی وی گلاب خان خبریں 0 16-12-10 04:14 AM
تتلی چیونٹی کو کیسے قابو کرتی ہے وجدان دلچسپ اور عجیب 3 26-02-09 08:54 AM
::: تتلی چیونٹی کو کیسے قابو کرتی ہے ::: ابو کاشان دلچسپ اور عجیب 2 06-11-08 02:19 PM
کسی بھی ٹی وی چینلز کی نشر یات بلاک کر نے کی اجازت نہیں دینگے ،شیری رحمن عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:15 AM
صارفین کی اجازت کے بغیر پی ٹی سی ایل کوئی پیکج نافذ نہ کرے، پی ٹی اے عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 11:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger