|
پی پی اورن لیگ کوانسانی حقوق کی بحالی کاتاریخی موقع ملا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

20-02-08, 03:07 AM
پی پی اورن لیگ کوانسانی حقوق کی بحالی کاتاریخی موقع ملا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن (جنگ نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کوانسانی حقوق کی بحالی کاتاریخی موقع ملا ہے۔ پاکستان کی نئی پارلیمنٹ معزول ججوں کی بحالی وکلاء کی رہائی کے بعد آئین کو 2نومبرکی پوزیشن پر لائے۔ تنظیم کے ایشیا پیسفک پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹم پیرٹ کی طر ف سے منگل کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی نصف کے قریب نشستیں حاصل کر نے والی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز کو پاکستان میں انسانی حقوق کے احترام کی بحالی یقینی بنانے کا تاریخی موقع حاصل ہوا ہے۔ بیان میں کہا ہے گیا ہے کہ نئی پارلیمنٹ کو لازمی طورپر یہ ظاہر کر نا ہوگا کہ وہ اس عوام کی بات کو اہمیت دے گی جس نے اسے تبدیلی کیلئے ایک طاقتور مینڈیٹ فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جرأت کا مظاہرہ کر کے وہ پرتشدد ماحول اور ان زیادتیوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ بیان کے مطابق پارلیمنٹ کو ترجیحی بنیادوں پر ایمرجنسی کے دوران آئین میں کی گئی تبدیلیوں کو ختم کر نا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگاکہ انسانی حقوق کے آئینی تحفظ کو کسی فوجی یا کسی دوسری انتظامی مداخلت کے ذریعے معطل نہ کیا جاسکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی انٹر نیشنل کو امید ہے کہ نئی پارلیمنٹ اور مستقبل کی پاکستانی حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ان ججز کو لازمی بحال کرے گی جنہیں غیر آئینی طورپر3 نومبر 2007ء کو معزول کر دیا گیا تھا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|