|
پی پی رہنماؤں سے تفتیش : حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں،امین فہیم

05-01-08, 08:26 AM
پی پی رہنماؤں سے تفتیش : حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں،امین فہیم
اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ اگر سانحہ لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، یہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے اور الزام تراشی کا وقت نہیں بلکہ پوری قوم میں اتفاق رائے اور مفاہمت کی ضرورت ہے۔ اس سوال پر کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کے ساتھ بعض امور پر مفاہمت ہوئی تھی، اب ان کے بعد کیا صورتحال ہے، انہوں نے کہاکہ مفاہمت اب بھی موجود ہے لیکن بعض لوگ اپنے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کی وجہ سے اسے خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالہ سے میری بھی وہی رائے ہے جو ہماری پارٹی کی رائے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی طرف سے آئندہ وزیراعظم کیلئے میرا نام پیش کیا گیا ہے اور میں پارٹی کے ہر فیصلے کو تسلیم کروں گا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|