|
پی پی متحدہ کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہورہے، سردار احمد

17-04-08, 09:15 AM
پی پی متحدہ کے درمیان کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہورہے، سردار احمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد اور رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں اپوزیشن نے مخالفت برائے مخالفت کی بجائے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے اور پبلک سروس کمیشن کے ترمیمی بل کی ہم نے مخالفت نہیں کی بلکہ اس کی ایک شق نمبر4 کے سب سیکشن (2) کی مخالفت کی ہے کیونکہ بل جو پیش کیا گیا وہ صحیح ہے مگر اس کو پیش کرنے کا طریقہ غلط تھا۔ پیپلزپارٹی اور متحدہ کے درمیان اس وقت کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہورہے حکومت اگر گورنر سندھ کو ہٹانا چاہتی ہے تو آئین کے تحت اس پر کوئی تحفظات نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا فیصلہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاہم یہ حق متحدہ قومی موومنٹ کا ہے کیونکہ اس کے پاس 51/ ارکان ہیں جبکہ دیگر تین جماعتوں کے ارکان کی تعداد مل کر 21/ ہے۔ فیصل سبزواری نے اسمبلی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں ایک اچھی رو ایت نے جنم لیا ہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی کے بزنس میں حصہ لیا صرف بنچوں کو بجا کر وقت ضائع نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈہ گو کہ مختصر تھا تاہم خوشی کی بات ہے کہ مکمل ہوا انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے بنی ہے اور اس کا بزنس بھی عوا م کے مسائل کے حل کے لئے ہونا چاہئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|