واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پی پی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا، بےنظیرقتل پر رپورٹ پیش نہیں کی جائے گی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-11, 03:49 AM   #1
پی پی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا، بےنظیرقتل پر رپورٹ پیش نہیں کی جائے گی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 04-02-11, 03:49 AM

اسلام آباد (احمدنورانی، طاہرخلیل) پاکستانی عوام خاص طورپر ملک بھر کے پیپلزپارٹی کے جیالوں میں سخت غم وغصہ کے باوجود ایوان صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ طویل عرصے کے انتظار کے باوجود پیپلزپارٹی کے جمعہ کو (آج) مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں بےنظیربھٹو کے قتل پر خفیہ رپورٹ جاری نہیں کی جائےگی۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان اس بات پر انتہائی مایوس ہیں کہ یہ رپورٹ چند ہاتھوں میں رکھی جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے قبل ازیں قوم اور جیالوںسے اعلان اور وعدہ کیا تھا کہ بے نظیربھٹو کے قتل کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ بےنظیرکی تیسری برسی کے موقع پر مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش کی جائےگی تاہم مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے صرف ایک دن قبل صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی وزیرقانون بابراعوان نے اعلان کیاہے کہ کیونکہ بلاول بھٹوپاکستان نہیں پہنچ سکتے اس لئے بےنظیرکے قتل پر خفیہ تحقیقاتی رپورٹ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش نہیں جاسکتی تاہم بلاول دوسرے روز پاکستان پہنچ گئے جس سے وزیرقانون کو سخت خفت اٹھانی پڑی ہے۔ پی پی کی اعلیٰ قیادت نے اعلان کیاہے کہ صدر آصف علی زرداری نے حکم دیا ہے کہ بعض وجوہات کی بناءپر بےنظیرکے قتل پر تحقیقاتی رپورٹ بے نظیر کی تیسری برسی پر ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش نہیں کی جائےگی۔ یہ رپورٹ مرکزی مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس میں پیش کی جائے گی جو ایک ہفتے کے اندر منعقد ہوگا۔پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے مرکزی مجلس عاملہ کے کئی ارکان نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ اگر یہ رپورٹ آج ہونے والے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش نہ کی گئی تو اس پر احتجاج کریںگے اور پارٹی کے شریک چیئرمین سے درخواست کریںگے کہ وہ رپورٹ آج کے اجلاس میں پیش کریں صدر زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل رضاعابدی نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ بےنظیر کی تیسری برسی کے10روز بعد 7جنوری 2011ءکو میں نے تحقیقاتی رپورٹ کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں ممکنہ طورپر پیش کئے جانے کے حوالے جاننا چاہا تو معلوم ہوا ہے کہ یہ رپورٹ رحمن ملک کے پاس ہے۔ رحمن ملک سے مل کر اس رپورٹ کے حوالے سے آپ کو تفصیلات بتاﺅں گااورپھر10جنوری کو رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وزیرداخلہ نے اس حوالے سے کچھ بتایا تو میں آپ کو اس کی تفصیلات بتاﺅں گا۔ اس کے بعد فیصل عابدی نے بتایا کہ انہیں معلومات نہیں ملیں جس پر وہ تفصیلات نہ بتاسکے۔ 26جنوری کو آخری بار انہوں نے جواب دیا کہ انہوں نے اس رپورٹ کو خفیہ رکھنے کی وجوہات جاننے کی انتہائی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ انہوں نے دی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے سب کچھ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ دوسروں کے مقابلے میں ہم جیالے اس رپورٹ کے حوالے سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ جیالے اس رپورٹ کے جاری ہونے کے حوالے سے سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی عاملہ سے معطل کئے جانے والے رکن ڈاکٹر اسرارشاہ نے بتایا کہ 17جولائی2007ئ، 28اکتوبر2008 یا 27دسمبر2007 کے واقعات ہوں ان سب کے پیچھے پرویزمشرف کے قریبی ساتھی بریگیڈئیر اعجاز کا ہاتھ ہے۔ بی بی کے اپنی زندگی میں لکھے گئے اس خط کی بڑی اہمیت ہے اور ان کی وصیت میں بھی یہ انکشاف کیاگیا ہے کہ بی بی نے آئی بی کے سابق سربراہ کو اپنی زندگی کے لئے ایک بڑا خطرہ قراردیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر پی پی پی کی اعلیٰ قیادت نے بی بی کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ فوری طورپر قوم کے سامنے پیش نہ کی تو وہ ہرچیز کھودیںگے اور جیالے اب مزید انتظار نہیں کرینگے۔
طاہر خلیل کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے حکمران پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کا اجلاس آج بعد دوپہر ایوان صدر میں طلب کر لیا ہے۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت صدر آصف علی زرداری کریں گے۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور وفاقی کابینہ کی کارکردگی پراجلاس میں غور ہوگا۔ پنجاب میں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے تعلقات کار اور حکمران اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے ساتھ معاملات اور امریکی شہری ریمنڈڈیوس کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔ ذرائع نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکمران جماعت کی قیادت کا اجلاس خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اجلاس اس وقت طلب کیا جارہا ہے جب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس برخاست ہو چکے ہوں گے اور ملک میں نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے قیاس آرائیاں تقویت پکڑ رہی ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال کابینہ میں ردوبدل کا فوری امکان نہیں ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 83
Reply With Quote
جواب

Tags
کوشش, پاکستانی, واقعات, وصیت, نیوز, موقع, موجودہ, معلوم, آج, اللہ, احتجاج, اسلام, اعلیٰ, جواب, حکم, خصوصی, درخواست, زندگی, زرداری, غم, صورتحال, صدارت, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
پی ایچ پی سیکھیئے 10 منٹ میں شازل php پروگرامنگ 24 19-12-10 09:42 PM
تم سب مل کر ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے۔القرآن طارق اقبال دیگر تحقیقات 0 04-10-10 08:13 AM
یورپی یونین کے انتخابی مبصرین آج ابتدائی جائزہ رپورٹ پیش کر یں گے عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:54 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger