|
پی پی پی غریب اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے‘ غلام شاہ جیلانی

05-01-08, 09:12 AM
پی پی پی غریب اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے‘ غلام شاہ جیلانی
جوہی (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور پی ایس 75 جوہی پر نامزد امیدوار پیر سید غلام شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے اور کبھی قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا کیونکہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے‘ عوام کو چاہئے کہ مفاد پرستوں کو مسترد کرکے پی پی پی کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے آمریت کا خاتمہ اور جمہوریت بحال ہوسکے۔ جوہی شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید غلام شاہ جیلانی نے کہا کہ پی پی پی اقتدا رمیں آکر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی‘ ہر شہری کو روٹی‘ کپڑا اور مکان دینے کے وعدے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی غریب عوام‘ مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال کے دوران عوام کو بھوک بدحالی‘ مہنگائی‘ قتل و غارت اور بیروزگاری کے سوا کچھ بھی نہیں دیا گیا‘ حکمرانوں نے عوام سے ووٹ لیکر ان سے کئے گئے وعدوں کو بھلاکر ملکی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ پیر سید غلام شاہ جیلانی نے کہا کہ ضلع دادو کے عوام کو بھی جھوٹے وعدوں اور دلاسوں کے سوا کچھ نہیں ملا جبکہ ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکرلوٹی ہوئی دولت واپس کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دادو میں سیلاب کی آڑ میں حکمرانوں اور افسران نے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے جبکہ سیلاب زدگان کو کچھ نہیں ملا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کاچھور کے پسماندہ علاقے میں صنعتی زون قائم کرکے بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ اجتماعسے پی پی پی ضلع دادو کے نائب صدر بشیر احمد تھہیم‘ دوست علی جیسر‘ کامریڈ غلام شبیر ابڑو‘ غلام قادر لغاری اور ڈاکٹر علی نواز سومرو سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|