واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پی پی کو نکال کر یونیفکیشن بلاک کو پنجاب حکومت میں شامل کرنیکا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-02-11, 04:53 AM   #1
پی پی کو نکال کر یونیفکیشن بلاک کو پنجاب حکومت میں شامل کرنیکا فیصلہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 24-02-11, 04:53 AM

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت سے پیپلز پارٹی کو نکالنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت بدھ کو رائے ونڈ میں ہونےوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صلاح مشورے کئے گئے۔ (ن) لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت پیپلز پارٹی کو صوبائی حکومت سے علیحدہ کرکے (ق) لیگ کے یونیفیکیشن بلاک کو حکومت میں شامل کرنے کا اصولی طور پر فیصلہ کرچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے اجلاس میں حکومت کو دیئے جانے والے دس نکاتی ایجنڈے پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران حکومتی ٹیم سے مذاکرات کرنے والی مسلم لیگ (ن) کی ٹیم نے سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حکومت شروع سے ہی دس نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آرہی تھی جبکہ ہمارے ایجنڈے کے کئی نکات ایسے ہیں جن پر حکومت چند دنوں میں عمل درآمد کرسکتی تھی لیکن 45 روز ہونے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے وزراءکو کابینہ سے نکال کر خالی ہونے والی وزارتوں کو مسلم لیگ (ق) کے یونیفیکیشن بلاک کے ارکان کو دیا جائے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے مشورے کے بعد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ق) کے یونیفکیشن بلاک کو پنجاب میں دو وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یہ وزارتیں یونیفیکیشن بلاک کے سربراہ عطاءمانیکا اور اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر طاہر کو دی جائیں گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماﺅں کے ساتھ مشاورت کے بعد یونیفیکیشن بلاک کو مزید وزارتیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 148
Reply With Quote
جواب

Tags
فیصلہ, ہے۔, والی, لیا, لاہور, نواز, نواز شریف, چند, نظر, میاں, موقع, مسلم, مطابق, آئی, این, اعلیٰ, جانے, جائیں, شریف, شروع, طور, علیحدہ, صوبائی, صلاح, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
ن لیگ لانگ مارچ چاہتی ہے، انہیں رائیونڈ چھوڑ کر آئینگے:پی پی پنجاب گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:25 AM
ن لیگ نے پنجاب میں پی پی کو حکومت سے علیحدہ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گلاب خان خبریں 0 20-02-11 05:27 AM
قیادت سے دلبرداشتہ پی پی رکن اسمبلی کا ملک اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ اسلام عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:40 AM
گاندھی کی راکھ سمندر میں بہانے کا فیصلہ champion_pakistani خبریں 0 17-01-08 11:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger