واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


پی پی کے کارکنوں اور لیڈروں میں نیا ولولہ بابر اعوان اور چیف جسٹس کے مثبت سگنل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-11, 05:53 AM   #1
پی پی کے کارکنوں اور لیڈروں میں نیا ولولہ بابر اعوان اور چیف جسٹس کے مثبت سگنل
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-04-11, 05:53 AM

اسلام آباد (طاہر خلیل) ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمے کو ری اوپن کرنے کے حوالے سے ملک میں پی پی پی کے کارکنوں اور لیڈروں میں ایک نیا ولولہ پیدا ہوا ہے اور اس کا باعث صدر زرداری اور سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی طرف سے 32سالہ پرانے مقدمے کو دوبارہ شروع کرانے کے لئے دائر کیا جانے والا آئینی ریفرنس ہے۔ اس ریفرنس کی پیروی کیلئے تین سال تک پارلیمنٹ میں گونجنے والی حکومتی بنچوں کی آواز پارلیمنٹ کی راہداریوں سے نکل کر سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے لیکن بدھ کو سابق وزیرقانون ڈاکٹر بابر اعوان کو قومی اسمبلی کی مہمانوں کی گیلری میں جس طرح شاندار استقبال ملا وہ اس سے پہلے کسی سابق وزیر کے حصے میں نہیں آیا۔ صدر زرداری نے بھٹو ٹرائل کو اس صدی کا ٹرائل قرار دیتے ہوئے اپنے چند بااعتماد لیڈروں سے کہا تھا کہ وہ اس کی حکمت عملی اپنے تک رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ دیواروں کے بھی کان ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان اور چیف جسٹس نے پیشہ وارانہ انداز میں مثبت سگنل دیئے۔ بھٹو کے وکیل کی حیثیت سے سابق وزیر قانون نے یہ کہہ کر لوگوں کی آنکھیں غمناک کیں کہ آج میں وہاں کھڑا ہوں جہاں بھٹو مرحوم نے یہ مصرعہ پڑھا تھا۔
درداں دی جاری دلڑی علیل اے
اور پھر انہوں نے کہا کہ مائی لارڈ یہ مقدمہ بابر اعوان نہیں بلکہ ذوالفقار علی بھٹو خود لڑے گا۔ دوران سماعت آج بڑا بنچ تشکیل ہوگا اور بھٹو مرحوم کے لئے چاروں صوبوں سے عدالتی معاونین مقرر کئے جائیں گے۔ قانونی مبصرین کا خیال ہے کہ آج ہی عدالت بھٹو ٹرائل کے حوالے سے بچ جانے والے استغاثہ اور دفاع کے کچھ زندہ وکلاءکو بھی طلب کرے گی جبکہ ڈاکٹر بابر اعوان آج ابتدائی دلائل میں کیس کو اوپن کر دینگے۔ باخبر حلقوں کے مطابق چیف جسٹس اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر روزانہ کی بنیاد پر ملنا چاہئے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ سپریم کورٹ کی بھٹو کیس ری اوپن کرنے کی کارروائی بین الاقوامی توجہ حاصل کرے گی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,978 مراسلہ میں 8,237 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 152
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-04-11)
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, گئی, وزیر, ملک, مطابق, آج, انداز, اسلام, توجہ, خلیل, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, سپریم, شاندار, شروع, طلب, علی, علیل, عدالتی, صوبوں, صدی, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عوامی حکومت کے دعوے دار پی پی والوں کی اصل شکل شریف خبریں 1 11-03-11 06:57 AM
بھارت میں بھی مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر آگئے ALI-OAD خبریں 0 18-01-11 08:34 AM
جسٹس اقبال حمید الرحمن کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی توثیق، دو ججوں کی بھی منظوری گلاب خان خبریں 0 20-12-10 05:30 AM
اعلیٰ عہدوں پر فائز یورپی خواتین میں اسلام کارجحان جاویداسد خبریں 2 28-10-10 06:51 PM
ایرانی صدر نے یورپی ملکوں اور امریکہ میں کھلبلی مچا دی جاویداسد خبریں 1 24-09-10 11:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger